اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

ونڈوز وسٹا، کچھ مفید روابط

ونڈوز وسٹا کی لانچنگ کے موقع پر تقریب کا ایک منظر

بالآخر 6سال کی ڈیولپمنٹ کے بعد ونڈوز وسٹا کو 30جنوری2007کو ریلیز کر دیا گیا۔ اس موقع پر مائیکروسافٹ نے نیویارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جہاں مائیکروسافٹ کے بانی اور چیف انجنئیر بل گیٹس نے ونڈوز وسٹا کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس تقریب کے موقع پر ونڈوز کے مخالفین نے احتجاج بھی کیا۔اس تقریب کی لمحہ بہ لمحہ کوریج آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی ونڈوز اپ گریڈ کرکے وسٹا کرنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے یہ گائیڈ ضرور پڑھیں۔ ونڈوز وسٹا کی آفیشل ویب سائٹ جہاں آپ اسکے تمام ورژن اور نئی شامل کی گئی خوبیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اور وسٹا کے بارے میں یہ بھی کہ ’’کہتی ہے تجھے خلق خدا غائبانہ کیا‘‘

9 تبصرے

  1. السلام علیکم۔
    اتنی اچھی معلومات فراہم کرنے کا بہت بہت شکریہ۔

  2. بہت اچھے۔
    بہت دنوں بعد آپ کا بلاگ پڑھ رہا ہوں۔ اچھا تھیم لگا لیا ہے آپ نے۔
    اگر ورڈپریس اپگریڈ کرنا ہو تو میرے بلاگ پر تحریر پڑھ لیجیے گا نئے ورڈ پریس میں کچھ نئی چیزیں بھی ہیں جو مزید آسانی پیدا کردیتی ہیں۔

  3. Assalam o Alykum wr wk,Good information, Bhai mai be blog etc lekna chhta ho, mager muje step by step with pic informaion required hai, kah se male ge, kon se window use ho ge,mere 98 hai, Allah aap ko aur de. ameen, Umer Daraz Lahore

  4. بھاڑ میں جائے وسٹا۔
    ہمارے تھے ہوئے پینٹیم 2 پر ایکس پی ٹھیک نہیں چلتی ، ہم وسٹا چلائیں گے؟
    ہمیں تو چوری کی وسٹا ملے اور ساتھ میں دس بیس روپے بھی ملیں تو پھر سوچا جا سکتا ہے ۔

  5. badvista والا لنک مزے کا لگا!!!
    ہم بھی XP پر خوش ہیں ہاں موڈیم کا معاملہ ہل ہوا ہمارا تو لینکس پر چلے جائے گے

  6. یار حل یہ والا کر دینا اوپر

  7. ہارون:وعلیکم السلام۔ پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
    شاکر بھائی تھیم پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ ورڈپریس کا نیا ورژن(2.1)آتے ہی میں نے اپ گریڈ کرلیا تھا۔ میرے پاس پروفیشنل ہوسٹنگ ہے، جہاں نیا ورڈپریس اور دوسرے سافٹ وئیر کے نئے ورژن آتے ہی مطلع کر دیا جاتا ہے۔ اور مزے کی بات صرف ایک کلک سے اپ گریڈ ہو جاتا ہے۔ بیک اپ وغیرہ بھی خود بن جاتا ہے۔ ورڈپریس کے نئے ورژن کے ساتھ چونکہ پرانی تھیم صحیح کام نہیں کر رہی تھی سو اس سے بدل ڈالی۔ اس تھیم کو مزید بہتر بنانے کیلیے آپ کی رہنمائی کا متمنی ہوں۔
    عمردراز: بھائی میں جلد ہی اس بارے میں ایک پوسٹ لکھوں گا جہاں آپ کو میں تمام مفید روابط سے آگاہ کروں، جہاں جا کر آپ بلاگنگ کرنا سیکھ سکھیں۔
    قدیر احمد رانا: اپنا بھی یہی حال ہے۔ :D شعیب صفدر: بھائی جان، زرا بتائیں گے کون سا موڈیم ہے آپ کا اور مسئلہ کیا ہے۔ موڈیم ڈرائیورز کی مشکلات کیلیے ہمیشہ اس سائٹ نے میری مدد کی ہے:
    http://www.modem-drivers.com
    یہان لینکس کے ڈرائیورز بھی مل جاتے ہیں۔ لیکن ذاتی طور پر مجھے لینکس پر کسی بھی قسم کے ڈرائیورز انسٹال کرنے کا تجربہ نہیں۔ اوبنٹو خودبخود میرے لیپ ٹاپ کے سارے ڈرائیورز انسٹال کر لیتا ہے۔ بہرحال اگر یہ سائٹ آپ کی مدد کرے تو مجھے خوشی ہوگی۔ دوبارہ کسی ایسی مدد کے ضرورت ہو تو خوش آمدید میں اپنی حد تک آپ کی مدد کر کے خوشی محسوس کروں گا۔ شکریہ!

  8. بھائی جی پھر تو بہت اچھی بات ہے۔
    اور عمر دراز بھائی آپ ایسا کریں اپنے ہارڈویر کی تفاصیل اوبنٹو کے فورمز پر پیش کریں انشاءاللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
    وسلام

  9. شاکر بھائی میرے خیال میں آپ کی مُراد شعیب صفدر بھائی سے تھی؟

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔