گوگل پرسنلائزڈ، اب تھیمز کے ساتھ
گوگل پرسنلائزڈ (Google Personalised)گوگل کی ایک مقبول سروس ہے۔ اس سروس کے زریعے آپ اپنے پسندیدہ سائٹس اور بلاگز کے
فیڈز ایک جگہ منظم کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ کے ویجٹس(Widgets) کے نام سے مختلف دخلیے بھی ہیں جس کے زریعے آپ موسم کا حال، اپنا جی میل اکاؤنٹ کی ای میلز، اپنے بک مارکس، کھیلوں کا حال اور دوسری کئی چیزوں سے باخبر رکھ سکتے ہیں۔ اس کے بنانے کیلیے آپ کو کسی نئے اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں ، اگر آپ نے جی میل (جس کیلیےاب دعوت نامے کی ضرورت بھی نہیں) اکاؤنٹ بنا لیا ہے، تو آپ گوگل پرسنلائزڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ تازہ ترین خبر اس کے متعلق یہ ہے کہ آج صبح جیسے ہی میں نے اپنا پرسنلائزڈ اکاؤنٹ کھولا تو اسمیں تھیمز کا ایک نیا فیچر شامل کرنے کی خوشخبری دی جارہی تھی، تھیم منتخب کر کے اپلائی کیا تو مزہ ہی آگیا۔ اس میں بیچ(Beach) نامی تھیم بھی شامل ہے جو دن کے اوقات کے مطابق بدلتی رہتی ہے۔ ابھی ٹرائی کیجیے۔

