اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

گوگل کی اپریل فولنگ

اپریل فول بھلے ہی ہمارے نظریات سے متصادم ہے لیکن گوگل کے نہیں، جو اس موقع پر عجیب و غریب مذاق کرتا ہے۔ پچھلے سال یہ مذاق گوگل رومانس کی شکل میں تھا جبکہ اس دفعہ یہ کچھ نقلی پراڈکٹس(Google TiSPاورGoogle Paper) کی لانچ کی شکل میں ہے۔ گوگل ٹسپ کار بط گوگل کے مرکزی صفحہ جبکہ گوگل پیپر کے متعلق جی میل کے مرکزی صفحہ پر موجود ہے۔ گوگل کے متعلق لکھا جانے والے بلاگ گوگل آپریٹنگ سسٹم نے بھی ایک خیالی پلاؤ پراڈکٹ ’’گوگل رائٹر‘‘ کا مذاق کیا ہے۔

گوگل ٹسپ کا لوگوگوگل ٹسپ(Google TiSP): گوگل ٹسپ ایک مفت وائرلیس براڈبینڈ سروس ہے، جس کیلیے بچھائی جانے والی فائبر آپٹک کیبلز میونسپلٹی کی گٹر لائنوں کے زریعے آتی ہیں۔ اس براڈبینڈ سروس کی ضروریات بہت دلچسپ ہیں جس میں ایک ٹوائلٹ جو فی فلش ایک گیلن پانی کا حامل ہو شامل ہیں۔ مزید یہ بھی کہ گوگل ٹسپ کی فائبر آپٹک کیبلز آپ کی روزمرہ ٹوائلٹ مصروفیات سے متصادم نہیں ہونگی۔ یہ سروس مفت ہے اور اشتہارات کے بل بوتے پر چلتی ہے۔

گوگل پیپر(Google Paper): یہ نیا فیچر جو جی میل کے مرکزی صفحہ پر مشتہر کیا جارہا ہے ، بھی ایک خیالی پلاؤ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ اس فیچر کی بدولت آپ اپنے جی میل اکاؤنٹ میں آنے والی ای میل کے پرنٹ گوگل سے بذریعہ ڈاک2 تا 4 دن میں مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹسپ کی طرح یہ بھی مفت اور اشتہارات والی سروس ہے لیکن اس کے اشتہارات پرنٹ شدہ ای میل صفحات کے دوسری طرف سرخ رنگ، بولڈHelvetica نامی فانٹ اور pt36سائز کے مضحکہ خیز انداز میں ہوں گے۔ گوگل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ صفحات ماحول دوست کاغذ کے ہوں گے۔۔۔۔۔لیکن ظاہر یہ سب کچھ یکم اپریل کے مذاق سے بڑھ کر کچھ نہیں۔:

5 تبصرے

  1. خوب ہم مسلمان بھول جاتے ہیں لیکن وہ ہمیں یاد دلانا نہیں بھولتے،
    ساجد آپ کے سوال کا جواب شاکر کے بلاگ پر دے دیا ہے کچھ مصروفیات کی وجہ سے جواب دینے میں تاخیر ہو ئی:)

  2. ہاہاہاہاہا
    میں اسے اصلی والا سمجھا تھا۔ ہمارے محفل کے ایک دوست بھی چکر میں آگئے ابھی ایک پیغام پڑھا ہے اس بارے میں۔۔

  3. سلام
    شاکر تم اتنے بےوقوف کیوں ہو؟ :P انکل جی وہ تم جیسوں کو بےوقوف بنانے کے لئے لکھا تھا اس لئے نہیں کہ خود اس کو سچ سمجھا تھا۔ نہ جانے تمہاری عقل کو کیا ہو جاتا ہے۔ :p
    ویسے تمہاری اطلاع کے لئے عرض ہے یہ میرے فورم پر کل رات سے پبلش تھا اور میں نے اس کو آج دوپہر محفل پر پوسٹ کیا۔

  4. میں تو صبح آفس جیسے ہی آیا، مجھے گوگل کا یہ کھیل نظر آگیا اور سمجھ بھی آگیا۔ میں اسی وقت بلاگ کرنا چاہتا تھا لیکن اپنی کاہلی کی وجہ سے شام کو ہی کر سکا۔ مجھے علم نہیں کس نے اس کہاں پوسٹ کیا؟ بدتمیز بھائی(اب تو اصل نام بتا ہی دیں) آپ کے فورم کا ربط؟
    عبداللہ پہلے تو مجھے آپ کی جواب والی بات سمجھ نہیں آئی، شاکر کی تحریر پر جاکر دیکھا تو کچھ پلے پڑا۔ وہ کوئی دوسرے ساجد صاحب ہیں۔ میں اپنا نام فارم پُر کرتے وقت پورا لکھتا ہوں اور ساتھ میں اپنے بلاگ کا ربط بھی دیا ہوں۔ اُمید ہے سند رہیگا۔

  5. ji shukria baat samajh aagai hay:)

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔