مائیکروسافٹ آفس میں فونٹ ایمبیڈنگ(Font Embedding)
اکثر ایسے ہوتا ہے کہ ہم بڑی محنت سے کوئی ورڈ ڈاکیومنٹ بناتے ہیں یا پاور پوائنٹ پریزنٹیشن۔ اُسمیں خوبصورتی کیلیے ہم رنگوں اور گرافکس کیساتھ ساتھ مختلف فونٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اسوقت ڈاکیومنٹ اور پرزنٹیشن کا حلیہ غارت ہو جاتا ہے جب ہم کسی اور کو یہ فائلیں بھجواتے ہوں اور وصول کنندہ کے سسٹم پر ہمارے استعمال کردہ فونٹ موجود نہ ہوں۔ مائیکروسافٹ آفس2000 سے لیکر اب تک آنے والے تمام ورژن میں اس کا حل فونٹ ایمبیڈنگ(Font Embedding) کی شکل میں موجود ہے۔ استعمال انتہائی آسان ہے۔ طریقہ کچھ یوں ہے:
- ٹولز(Tools) مینو پر جا کر آپشنز (Options) کلک کریں۔
- سیو (Save) کے ٹیب پر جائیں۔
- یہاں Embed Truetype Font کا چیک باکس منتخب کر کے ڈاکیومنٹ سیو کرلیں۔
لیجی
ے جناب آپ کے فونٹ اس ڈاکیومنٹ میں ایمبیڈ ہو چکے ہیں۔ اتنا تو آپ اس کے آپشن سے جان ہی چکے ہوں کے اس طریقہ سے صرف ٹرو ٹائپ فونٹ ہی ایمبیڈ ہو سکتے ہیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہم زیادہ تر جو فونٹ استعمال کرتے ہیں وہ ٹرو ٹائپ ہی ہوتے ہیں۔
نوٹ: فونٹ ایمبیڈنگ سے آپ کے ڈاکیومنٹ کا سائز بڑھ جاتا ہے، اسلیے اگر آپ اپنی ڈاکیومنٹ کے بڑے سائز سے مطمئن نہ ہوں تو فونٹ ایمبیڈنگ استعمال نہ کریں۔ خاص کر اگر آپ ڈائل اپ انٹرنیٹ کے زریعے اپنی فائلیں بھجوا رہے ہوں یا پھر آپ کا سٹوریج میڈیا بہت چھوٹا ہے مثلاً روایتی 1.44ایم بی فلاپی۔
میں نے القلم تحریری نامی فونٹ میں نیچے دی گئی فائل بنائی ہے۔ ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کریں کہ فونٹ ایمبیڈنگ ٹھیک کام کرتی ہے یا نہیں۔
القلم تحریری فونٹ میں لکھائی کچھ اس قسم کی ہوتی ہے۔

انشا اللہ جلد ہی ویب پیجز میں فونٹ ایمبیڈنگ پر کچھ لکھوں گا (اگر اپنے پلے پڑا تو )۔ اُردو پوائنٹ اور پاک ڈیٹا والے خود اسے استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے میرے علم کے مطابق اس کا طریقہ کسی جگہ تحریر نہیں کیا؟



اچھی چیز لگتی ہے.
لیکن لینکس پر نہیں چلتی. بھائی جی آپ نے اردو میں انگریجی اشتہارات وہ بھی گوگل کے کس طرح گھسیڑے؟
اسلامُ علیکم،
اچھی تحریر لکھی ھے آپنے-
ویب پیجز میں فونٹ ایمبیڈنگ کے حوالے سے Microsoft WEFT استعمال کر سکھتے ھیں-
آپ اس کے بارے میں معلومات یہاں سے لے سکھتے ھیں-
http://www.microsoft.com/typography/web/embedding/weft/
http://www.microsoft.com/typography/web/embedding/weft2/default.htm
اسکے علاوہ کس طرح ھم اپنی سائیٹ میں weft کو implement کریں وہ آکو یہاں سے مل سکھتی ھیں
http://www.webmonkey.com/webmonkey/99/45/index0a_page3.html?tw=design
weft کی مختلف مثالیں یہاں ہیں
http://www.orwell.ru/info/samples/
اُمید ہیں یہ لنکس کافی کام کی ھوں گی
وسلام،
طارق کمال
آہا!
آج تے وڈے لوگ آئے نیں. بڑے عرصہ بعد درشن ہوئے شاکر بھائی. سُنا ہے آپ پرنٹ میڈیا پر لکھنے لگے ہیں؟
جی ہاں شاکر بھائی یہ لینکس پر نہیں چلتی. میں نے اوپن آفس میں یہ آپشن تلاش کیا لیکن نہیں ملا. آپ زرا لینکس کے کسی فورم پر یہ مسئلہ اُٹھائیں. انگریزی اشتہارات کبھی کبھار ہی آتے ہیں. میرے خیال میں تھوڑی بہت انگریزی الفاظ بریکٹس میں ڈال دیتا ہوں، شاید اس وجہ سے. رائے دینے کا شکریہ.
طارق کمال: بہت بہت شکریہ!!WEFTتک میں پہنچ چکا تھا اور ڈاؤن لوڈ بھی کر چکا ہوں۔ مستقبل میں میرا ارادہ اسے کچھ اُردو تھیمز میں استعمال کرنے کا ہے۔ آپ کے لنکس واقعی بہت کارآمد تھے۔ ایک بار پھر بہت شکریہ۔طارق بھائی آپ اپنا بلاگ ورڈپریس پر کیوں نہیں قائم کرلیتے؟ ایم ایس این سپیسس میں نہ تو صحیح دکھتا ہے اور نہ ہی رائے دینا بغیر ایم ایس این آئی ڈی ممکن ہے۔
جی بس تھوڑا بہت لکھتا تو پہلے بھی تھا اب کمپیوٹنگ میں باقاعدہ ہوگیا ہوں ذرا. وڈے لوگ کہاں ہم بھائی آپ جیسے ہی ہیں. بس ذرا وقت کم ملتا ہے نیٹ پر آنے کا بوجہ پڑھائی.
آپ اشتہارات کے سلسلے میں ٹیگ کا کوئی پلگ ان کیوں نہیں ٹرائی کرتے. اس میں اردو کے ساتھ انگریزی ٹیگ بھی ڈال دیا کیجیے گا پھر امید ہے کام بن جائے گا.
وسلام
زہے نصیب شاکر بھائی!
ٹیگ بادل (Tag Cloud) کیا اسی قسم کا پلگ ان ہے؟
لنکس پسند کرنے کا بہت شکریہ
ساجد بھائی کچھ وقت کی کمی اور اپنی غیر مستقل مزاجی کی وجہ سے ابھی تک میں ورڈپریس پر اپنا بلاگ نہیں بنا سکا- اب دیکھیں! اپکے بلاگ میں بھی کافی دِنوں کے بعد آمد ہوئ ھے
آہا۔۔۔ویسے یہ بات بہت عام ہے ہم پاکستانیوں میں کہ ہمارے پاس وقت کی بہت کمی ہوتی ہے۔ چلیں جب وقت ملے تو ضرور اپنا بلاگ بنائیں۔ اسوقت اُردو بلاگرز کا قحط الرجال ہے۔ اس مقصد کیلیے میرے اردوائی گئی اُردو ورڈ پریس تھیمز حاضر ہیں۔ میرے بلاگ پر دوبارہ آمد پر خوش آمدید!!!
ساجد اقبال، آپکا بھت شکریہ