ورڈپریس: ایک کلک سے تھیم اور پلگ ان انسٹال کریں
نئے بلاگرز کیلیے اپنے بلاگ پر نئی تھیم نصب کرنا یا کسی نئے پلگ ان کا اضافہ کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ چند ایک جو بڑے جوش و خروش سے بلاگنگ کیطرف آتے ہیں، یہ سردرد دیکھ کر بلاگنگ سے ہی کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔
۔۔۔۔چند ایک کیلیے اس قسم کی ٹیکنیکل چیزیں ایک فضول کام ہوتا ہے، لیکن ‘مجبوری کا نام شکریہ’ کے مصداق کبھی کبھار ایسے لوگوں کو کسی نئی تھیم یا پلگ ان کی ضرورت پڑ جاتی ہے اور پھر مجبوراً دوسرے صاحبان کی مدد حاصل کرنی پڑتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ تھیمز اور پلگ ان کی انسٹالیشن جاننے والے افراد بھی اس قدرے لمبے پراسس سے اُکتا جاتے ہیں۔
جو بھی ہے ان سب کا حل کوئی ایسا پروگرام یا پلگ ان ہے جو واقعتاً ایک کلک سے آپ کیلیے تھیم یا پلگ ان انسٹال کر دے۔ اس خواب کو حقیقت دی ہے ہندوستان کے انی رُدھ سنجیو نے۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل One Click کے نام سے ایک پراجیکٹ شروع کیا، جس کا مقصد ورڈپریس بلاگز کیلیے تھیمز اور پلگ انز کی انسٹالیشن بذریعہ ایک پلگ ان(جو ایک فائرفاکس ایکسٹیشن کیساتھ بھی کام کرتا ہے) آسان بنانا ہے۔
اسوقت اس پلگ ان کا ورژن 0.9.8 چل رہا ہے۔ اس پلگ ان کی بدولت آپ بغیر کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے صرف ایک کلک سے تھیمز اور پلگ ان کی انسٹالیشن کہیں سے بھی کر سکتے ہیں۔ اس پلگ ان کے مزید قصیدے آپ موصوف کے بلاگ پر یا گوگل پر تلاش کے زریعے دیکھ سکتے ہیں۔ سردست ہم اس پلگ ان کا استعمال آپکو سکھاتے ہیں۔
اس ربط پر کلک کر کے مذکورہ پلگ ان ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
(نوٹ: میں نے اپنے ورڈپریس ڈیش بورڈ کا رُخ اپنی آسانی کیلیے دائیں سے بائیں کیا ہوا ہے اور ساتھ ہے کچھ انگریزی قطعات کا ترجمہ بھی کیا ہے۔ اسلئے احتیاط سے مضمون میں دئیے گئے صفحات کے نام پڑھیں۔ شکریہ)
1. پلگ ان کو آپ نے روایتی طریقے سے انسٹال کرنا ہوگا یعنی ایف ٹی پی کے زریعے wp-contents/plugins ڈائریکٹری میں اپلوڈ کرکے ڈیش بورڈ میں پلگ ان کے زمرہ سے فعال کرنا۔ تسلی رکھیں، پلگ ان کی انسٹالیشن کے بعد ایف ٹی پی کی جھنجھٹوں سے آپکی جان چھوٹ جائیگی۔ یہانتک کہ اس پلگ ان کے نئے ورژن اپ ڈیٹ بھی ایک کلک کے محتاج ہونگے۔
اس پلگ ان کے استعمال کیلیے ضروری ہے کہ آپ کی مندرجہ زیل ڈائریکٹریز رائٹ ایبل(writeable) ہوں:
themes
plugins
plugins/oneclick
رائٹ ایبل بنانے کیلیے ایف ٹی پی پروگرام میں مذکورہ ڈائریکٹریز پر دایاں کلک کریں اور Properties یا CHMOD پر جاکر اختیارات (Permissions) کو 777 کر دیں۔

2. ڈائریکٹریز کے اختیارات بدلنے اور پلگ ان فعال کرنے کے بعد ڈیش بورڈ کے مرکزی صفحہ(main) پر آئیں۔ یہاں مینو میں OneClick Install کے نام سے ایک نئے صفحے کا اضافہ ہو چکا ہوگا۔ اس صفحہ پر آئیں۔

3. اس صفحہ پر پلگ ان کی Diagnosis ملاحظہ کریں، اگر چاروں لائنوں کیساتھ ہنستا ہوا آئیکن :smile: ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپکا پلگ ان استعمال کیلیے تیار ہے۔ اگر کوئی غمزدہ آئیکن
نظر آرہا ہوں تو کسی گڑبڑ کا اندیشہ ہے۔ جس لائن کیساتھ غمزدہ آئیکن ہوگا، اس کے آگے مسئلے کے حل کیلیے ربط موجود ہوگا۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ غمزدہ آئیکن کا دیدار نہیں کرینگے۔

4. لیجئے اب اللہ کا نام لیکر اپنی پہلی تھیم یا پلگ ان صرف ایک کلک سے انسٹال کیجیے۔

یہاں آپ کے پاس تھیم یا پلگ ان انسٹال کرنے کے دو آپشنز ہیں۔ یا تو آپ اپنے کمپیوٹر پر موجود کسی zip فائل کو Browse کرکے منتخب کیجیے یا نیچے اس سے بھی آسان طریقہ یہ کہ کسی ویب سائٹ سے تھیم یا پلگ ان کی زپ فائل کا یو آر ایل Install from remote zip File والے خانے میں داخل کیجیے اور Go کا بٹن دبا دیجیے۔(میرے ڈیش بورڈ دائیں سے بائیں ہونے کیوجہ سے Go کا بٹن بائیں طرف رہ گیا ہے اور اس سکرین شاٹ میں نظر نہیں آرہا۔)۔ اور ہاں نیچے ڈراپ ڈاؤن مینو میں Plugin یا Themes کے مناسبت سے درست آپشن ضرور منتخب کر لیجیے۔ لیجیے آپ نے کامیابی سے اپنا پہلا پلگ ان / تھیم انسٹال کر لیا ہے۔

فائرفاکس ایکسٹینشن
اس پلگ ان کیلیے ایک اضافی سہولت فائرفاکس ایکسٹینشن کی صورت میں موجود ہے۔ یہ ایکسٹینشن آپ یہاں سے انسٹال کر سکتے ہیں۔

پلگ ان انسٹال کرنے کے بعد فائرفاکس ری سٹارٹ کجییے۔ اپنے ڈیش بورڈ میں OneClick Install والے صفحہ پر جائیے، نیچے سکرول کرنے پر Tools کا خانہ نظر آئیگا۔ جہاں آپ OneClick URL برائے فائرفاکس ایکسٹینشن حاصل کر سکتے ہیں۔

یوآرایل کاپی کر کے فائرفاکس ایڈآنز (Tools کے مینو سے) کھولیں۔ OneClick Installer for Wordpress کے آپشنز میں جاکر کاپی کیا ہوا یو آرایل پیسٹ کر دیں۔

ورڈپریس تھیم یا پلگ ان کی کسی سائٹ پر جائیے۔ ڈاؤن لوڈ لنک پر دایاں کلک کرکے تھیم یا پلگ ان کی مناسبت سے آپشن منتخب کیجیے اور لیجیے اگلے لمحے آپکی مطلوبہ شے انسٹال۔۔۔

شروع میں اس پلگ ان کو چالو کرنے میں تھوڑی خواری ہے لیکن ایک دفعہ جب یہ چالو ہو جائے تو پھر آپکو ایف ٹی پی اور دوسری جھنجھٹوں سے چھٹکارا مل جائیگا۔ اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔



سلام
کچھ اسی قسم کی چیز مووایبل ٹائپ میں پہلے سے موجود ہے۔ اسی لئے مجھے وہ بہت پسند تھی۔ اس نئی معلومات کا بہت شکریہ
خوب! اچھی چیز نظر آتی ہے، کل ہی اسے ٹرائی کرتا ہوں …. شکریہ
سلامونہ!
ساجد زبردست چیز بتائی ہے۔ میرے جیسے اناڑیون کی تو موجیں ہوگئیں۔
میں نے اس اپنے بلاگ پر انسٹال کر لیا ہے اور سب اچھا کی رپورٹ ہے۔
بدتمیز: معلومات دینے کا بہت شکریہ۔ کیا آپ نے نئے موویبل ٹائپ کا استعمال کیا ہے؟ اوپن سورس ہونے کے بعد؟
جانان گل: شکریہ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے بغیر کسی مسئلہ کے انسٹال کر لیا ہے۔ :smile:
شکریہ ساجد بھائی !
ایسے ہی کسی پلگ ان کی تلاش تھی۔
آپ کی یہ تحریر بلاگنگ میں مزید آسانی کا باعث بنے گی۔
جزاک اللہ
بہت عمدہ ساجد ،
استعمال کرکے بتاتا ہوں ویسے آثار بتاتے ہیں کہ عمدہ شے ہے۔
ساجد، میں کم عقل ہمیشہ ایک جگہ آ کر اٹک جاتی ہوں۔آپ سے بعد میں اس کا حل بھی پوچھتی ہوں۔ اور شکریہ بھی سمجھ آ جانے کے بعد۔
حکیم خالد: آپکی آمد اور رائے دینے کا بہت بہت شکریہ۔
ًمحب: آثار نہیں واقعتآ اچھی شے ہے۔ :twisted:
ماوراء: مجھے سے اگر کم عقلی کا حل پوچھنا ہے تو مجھے نہیں معلوم۔
دیکھنے میں تو کافی مفید چیز نظر آتی ہے مگر ہم تو اسے تب ہی ٹرائی کر سکیں گے جب اُردو ٹیک کے یوزرز کو بھی ایف ٹی پی کی سہولت مہیا کیا جائے گی!
ارے شعیب یہ تو صرف ایک بار انسٹال کرنی ہوگی ، ایڈمن سے کہلوا کر۔۔۔۔اس کے بعد ایف ٹی پی کی ضرورت نہیں رہگی۔ :grin:
افففففففففففففف اتنے انتظار کے بعد اب جا کر تھیم ڈاؤنلوڈ ہوئی ہے۔۔ساجد آپ کا بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت سارا شکریہ۔۔۔۔باقی باتیں انشاءاللہ صبح۔۔۔اور ایک بات بھی پوچھنی تھی۔۔۔ساجد میں نے ایک بہت پیاری تھیم اپ لوڈ کی ہے لیکن اس کی سائیڈ بار میں ڈیش بار تک جانے کا لنک نہیں ہے۔۔۔ایساکیوں ہے۔۔؟؟ ویسے کسی اور تھیم کی سائیڈ بار سے یہ کوڈ ہم خود شامل تو کرسکتے ہیں لیکن اس تھیم میں نہ ہونے کی کوئی وجہ اگر آپ کو پتہ ہو۔۔؟ اب نیند سے برا حال ہے لیکن کلک ون کو چیک کرنا ضروری تھا۔۔۔شکر ہے ایک کام تو ہوا۔
آپ کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔
اور جی ایک اور بات بھی۔۔۔آپ کے اس بلاگ پر فونٹ کلر کا کیا نام ہے یا اگر Hex Code ہے تو پلیزز وہ لکھ دیں۔۔۔آئی لو دس کلر۔۔اوپس۔۔اجمل چاء نہ پڑھ لیں۔۔۔میرا مطلب ہے مجھے یہ رنگ بڑا پیارا لگتا ہے۔
تھیمز انسان بناتے ہیں۔۔۔ممکن ہے شامل کرنا بھول گئے ہوں یا جان بوجھ کر شامل نہ کیا ہو۔ واقعی آپکو نیند آ رہی تھی۔
کونسا والا کلر مراد ہے یہاں تین کلرز استعمال ہو رہے ہیں۔ :?:
َیچفگگگگگگگغغغگغغٍٍدددفدفففدسدسااااعععووووققققیییچچچططببنننممممم،،،۔-زشزشسدسدااقققققووععرررتتتےےئییئے87ہ87ہیہیہیہہۃحضحںخغںًٍفففففٍٍٍٍٍٍٍٍفھھھھکجکککککخخخخخخخخخکککقققققااا
اا^ن^اا