ورڈپریس ہیلپ شیٹ
اکثر بلاگرز اپنے بلاگ کے سافٹ وئیر یا خاص کر اپنی تھیم سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔ سادہ ایچ ٹی ایم ایل تو سمجھ میں آجاتی ہے لیکن پی ایچ پی کے ٹیگز مبتدیوں کے سر کے اوپر سے گزر جاتے ہیں اور بعض اوقات ان پی ایچ پی ٹیگز سے چھیڑ چھاڑ بلاگ سافٹ وئیر یا پھر تھیم کی خرابی پر منتج ہوتی ہے۔WPCANDY ورڈپریس کے متعلق ایک مفید بلاگ ہے۔ اس بلاگ کے مصنف نے ورڈپریس کے متعلق ایک بہت عمدہ ہیلپ شیٹ تیار کی ہے جو آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس ہیلپ شیٹ کی مدد سے آپ ورڈپریس کے ٹمپلیٹ کی ساخت اور ان میں استعمال ہونے والے پی ایچ پی ٹیگز اور انکے فنکشنز کے متعلق بخوبی جان سکتے ہیں۔ اس ہیلپ شیٹ کو پڑھنے کے بعد اُمید ہے آپکو تھیم اردوانے میں بھی آسانی رہیگی۔


ایسی ایک سائیٹ اردو میں بھی ہونی چاہیے ۔
یار ساجد میں نے تو مذکورہ فائل ڈاؤنلوڈ کی ہے لیکن پلے کچھ نہیں پڑا۔ پی ڈی ایف کی ایک فائل ہے باقی کچھ نہیں۔۔ ذرا تفصیل سے تو روشنی ڈالنا
السلام علیکم بہت شکریہ لیکن مجھے بھی اس کی کچھ سمجھ نہیں آئی مہربانی فرما کر کچھ تفصیل بھی بیان کردے شکریہ
دیکھیے ویسے تو شروع سے ورڈپریس بلاگ ٹمپلیٹ کیلیے مفید ہے لیکن اگر آپ کسی پہلے سے موجود ٹمپلیٹ کو اردوا رہے ہوں اور اس میں موجود پی ایچ پی ٹیگز کو سمجھنا چاہتے ہوں تو بھی یہ ہیلپ شیٹ نہایت مفید ہے۔ آپ اسکی مدد سے ٹمپلیٹ کو مزید کسٹمائز کر سکتے ہیں۔ جو فنکشنز موجود نہ ہوں وہ بھی شامل کر سکتےہیں اور کوئی مخصوص فنکشن ختم کرنا ہو تو اسکی پہچان بھی اس ہیلپ شیٹ کی بدولت آسان ہے۔ اسکے علاوہ آپ اپنی ٹمپلیٹ فائلز میں یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ہیڈر یا فوٹر یا کمنٹس کہاں شامل ہو رہے ہیں اور اگر چاہیے تو ان میں اپنی مرضی کے فنکشنز اور مرضی کے جگہ پرظاہر کر سکتے ہیں۔
اچھی کوشش ہے۔
اچھا ہے بھائی تم بھی چیٹر بن گئے ہو
جناب آپ نے سمجھ لی ہے ہمارے لیے یہی بہت ہے
کیا اس کا اردو ترجمہ ہوسکتا ہے ؟