اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

اپنا بلاگ کیسے بنائیں؟

بلاگ اپنے خیالات، سوچ اور جذبات کے اظہار کے لیے بہترین جگہ ہے۔ یوں تو بلاگنگ کے لیے کئی پلیٹ فارم موجود ہیں تاہم ورڈ پریس کو شہرت دوام حاصل ہوئی ہے۔

ورڈ پریس کی بنیاد پر بلاگ بنانے کا ایک آسان طریقہ اپنی ویب ہوسٹنگ یا کسی فری ہوسٹ پر ورڈ پریس اپ۔لوڈ کردینا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی ویب ہوسٹنگ نہیں اور آپ فری ہوسٹ پر بلاگ بنانے کا رسک لینا نہیں چاہتے (کیونکہ فری ہوسٹ پر آپ کا ڈیٹا محفوظ رہنے کی ضمانت نہیں ہوتی) تو آپ دل برداشتہ نہ ہوں۔ ایسی کئی سائٹس ہیں جو آپ کو بلاگ کی سہولت مہیا کررہی ہیں۔ اردو بلاگ لکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اردو ٹیک ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

یہاں ہم اردو ٹیک پر بلاگ بنانے کا طریقہ اور بلاگ بننے کے بعد چند بنیادی امور کے بارے میں جانیں گے۔

سب سے پہلے آپ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کی سائٹ کھولیں۔

(تصاویر بڑے سائز میں دیکھنے کے لیے تصاویر پر کلک کریں)

اس سبق کے ذریعہ ہم نے یہ سیکھا کہ اردو ٹیک پر اپنا بلاگ کیسے بنایا جاسکتا ہے۔ اگلے سبق میں ان شاء اللہ بلاگ کا طریقہ استعمال بتایا جائے گا۔

ٹیگ: ،

4 تبصرے

  1. بلاگ اپنی ہوسٹ پر کیسے انسٹال کیا جاتا ہے اس پر بھی لکھیے گا. تکنیکی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے.

  2. اسلام علیکم
    میں نے اردو ٹیک پر آپ کی تھیم دیکھی ہے منظر نامہ والی کیاوہ تھیم مل سکتی ہے شکریہ

  3. شکاری!
    اپنی ہوسٹ یا فری ہوسٹ پر ورڈ پریس انسٹال کرنے کا طریقہ بھی جلد لکھا جائے گا ان شاء اللہ۔
    عمر!
    وعلیکم السلام۔ منظرنامہ والی تھیم کی فی الحال پبلک ریلیز موجود نہیں۔ تاہم آپ اصل تھیم یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

  4. الســـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــلام علیکـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــم
    بہت عمدہ سلسلہ جاری رکھیں۔۔۔
    شـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــکریــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔