اپنے فلکر(Flickr) البم سے تصاویر بلاگ سائیڈبار میں شامل کریں
مصنف: ساجد اقبال − 03 September، 2008 − موضوع: متفرقات
فلکر(Flickr) بلاشبہ آن لائن فوٹو البم کی سائٹس میں سب سے بہترین ہے۔اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بلاگر حضرات اپنی سائیڈبار میں اپنے(اور دوسروں کے بھی) البم کی تصاویر لگاتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے فلکر البم کی تصاویر اپنے بلاگ کی سائیڈبار میں لگانا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی آسان ہے۔ یوں تو اسکے کئی ایک طریقہ ہیں، جیسے فلکر بیج۔۔۔۔لیکن فلکر آر ایس ایس (FlicrRSS) پلگ ان کے ذریعے آپ انتہائی آسانی سے اپنے تھیم کے کوڈ کو زیادہ چھیڑے بغیر سائیڈ بار میں فلکر سے تصاویر دکھا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ فلکر آر ایس ایس پلگ ان ڈاؤن لوڈ کر اپنی پلگ ان ڈائریکٹری میں اپلوڈ کرں اور ڈیش بورڈ میں جاکر فعال کر لیں۔ فلکر آر ایس ایس پلگ ان کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے:
1۔ اپنی سائیڈ بار کی پی ایچ پی فائل(Sidebar.php) کھولیں۔ پہلے سے بنائے گئے خانوں(جیسے زمرہ جات، حالیہ تحاریر، تلاش وغیرہ کے خانے) کیطرح ایک خانہ فلکر البم کیلیے بنائے۔ ٹائٹل ٹیگز(عموماًh2 یا h3) کے اندر البم کو مناسب ٹائٹل دیں۔
2۔ <li> کے خانے میں، جہاں ٹائٹل کے نیچے کا مواد ہوتا ہے(مثلاً زمروں کے نام) وہاں یہ کوڈ دیں:
<?php get_flickrRSS(); ?>
لائن ٹیگ بند کرلیں۔ (</li> سے)

3۔ sidebar.php محفوظ کر کے اپنے تھیم فولڈر میں اپلوڈ کرلیں۔
4۔ فلکر آرایس ایس کے آپشنز میں جائیں۔ (Options/FlickrRSS)

5۔ یہاں یوزر آئی ڈی کے خانے میں اپنی فلکر یوزر آئی ڈی دیجیے۔ آئی ڈی حاصل کرنے کیلیے اس سائٹ پر جائیں وہاں اپنے فلکر اکاؤنٹ کا یوزرنیم بمع مکمل یوآریل لکھ کرFind دبائیے۔اگلے صفحہ میں آپکو یوزر آئی ڈی مل جائیگا۔
6۔ آئی ڈی کے بعد ڈسپلے(Display) کی ترجیحات کا تعین کیجیے۔اپنی تصاویر دکھانے کیلیے یوزر(User)، کوئی سی بھی تصاویر دکھانے کیلیے پبلک(Public) اور کسی گروپ کی تصاویر کیلیے آخری آپشن(Group) منتخب کیجیے۔ اگلے خانے میں تصاویر کی تعداد اور اس سے اگلے خانے میں تصاویر کا سائز منتخب کیجیے۔ عام طور پر تھمب نیل سائز بلاگ سائیڈ بار کی چوڑائی کے لحاظ سے بہتر ہوتا ہے۔
7۔ ٹیگز(Tags)، یہاں اسی صورت میں ٹیگز یا کی ورڈز دیں اگر آپ مخصوس کی ورڈ سے متعلقہ تصاویر دکھانا چاہتے ہیں۔ یہ آپشن یوزر، پبلک اور گروپ تمام صورتوں میں کارآمد ہے۔
8۔ Before/After: اگر آپ تصاویر کی سٹائلنگ اپنے انداز میں کرنا چاہتے ہیں تو یہاں سے چھیڑخانی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ فارمیٹنگ کیلیئے مناسب ٹیگز سے نابلد ہیں تو اس خالی رہنے دیں۔ لیجیے آپ کے سائیڈبار میں فلکر البم کی تصاویر لگ چکی ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنی تحاریر میں فلکر البم سلائیڈ شوز شامل کریں(اور ماوراء کے بلاگ میں شامل سلائیڈشوز کیطرح بھاری بھرکم بھی نہ ہوں
) تو یہ طریقہ یا پھر یہ پلگ ان استعمال کریں۔

