بلاگ کی تاریخ اردو میں کیسے کریں؟
اردو بلاگنگ آہستہ آہستہ انٹرنیٹ پر اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ اردو بلاگنگ کو مکمل مقامیانے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب آپکے بلاگ کے فرنٹ اینڈ کیساتھ ساتھ ایڈمن اینڈ بھی مکمل اردو میں دستیاب ہوگا۔ ان شاء اللہ ورڈپریس کے ایڈمن اینڈ کے ترجمہ سے پہلے، ورڈپریس کیلیے اردو سانچوں(Themes) کا ترجمہ شروع ہو چکا ہے اور کئی ایک سانچے اب اردو میں دستیاب ہیں۔ سردست میرا مقصد بلاگنگ کیلیے استعمال ہونے والے اردو سانچوں کے متعلق ایک ٹوٹکہ شئیر کرنا ہے۔ یہ ٹوٹکہ کسی تحریر یا پھر محفوظات کی تاریخ کے متعلق ہے۔ باوجود اردو میں ہونے کے اکثر اردو سانچوں میں تاریخ انگریزی زبان میں دکھائی دیتی ہے۔ جیسا کہ میرا پاکستان نامی اردو بلاگ پر دیکھی جاسکتی ہے:
اردو میں تاریخ کا میرے بلاگ پر منظر:

یا پھر نعمان کے بلاگ کی اس تصویر میں:

تو جناب اس کا حل آسان ہے۔ یہ کمی اصل میں تھیم کی کم اور ورڈپریس کی زیادہ ہے۔ اسلئے آپکو ورڈپریس کی ایک فائل میں تھوڑی تبدیلی کرنی ہوگی۔ اس مقصد کیلیے میں نے یہ چھوٹا سا ٹیوٹوریل لکھا ہے۔ تو آئیے بسم اللہ کرکے شروع کر تے ہیں: اس ٹیوٹوریل میں استعمال ہونے والے سافٹ ویرز یہ ہیں: ایف ٹی پی کیلئے: CuteFtp ٹیکسٹ ایڈیٹر: Notepad2 (ونڈوز نوٹ پیڈ کیطرح سادہ لیکن زیادہ کارآمد) اپنا ایف ٹی پی پروگرام سٹارٹ کیجیے اور اپنی بلاگ کی ہوسٹنگ سائٹ سے کنیکٹ ہو جائیے۔(اگر آپ بلاگ ذاتی ہوسٹنگ پر ہوسٹ کر رہے ہیں) 1۔اپنے بلاگ کی ڈائریکٹری میں جائیں۔(ضروری نہیں کہ آپکے بلاگ کی فائلیں اور فولڈر کسی مخصوص ڈائریکٹری میں ہوں، یہ روٹ ڈائریکٹری میں بھی ہو سکتی ہیں) 2۔wp-includes کا فولڈر کھولیں۔

3۔ locale.php نامی فائل ڈاؤن لوڈ کرلیں۔(کسی گڑ بڑ سے بچنے کیلیے یاد سے اس کا لوکل یا ریموٹ بیک اپ بنا لیں)۔

4۔ اپنے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں locale.php کھول لیں۔ چونکہ ہم نے اسمیں اردو لکھنی ہے اسلئے اس فائل کی اینکوڈنگ(Encoding) تبدیل کرلیں۔ ڈیفالٹ اینکوڈنگ ANSI ہوتی ہے، آپ اسے UTF-8 سے تبدیل کرلیں۔

نوٹ: میرے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اینکوڈنگ تبدیل کرنے کا طریقہ تصویر میں دکھایا گیا ہے، ممکن ہے آپ کے ایڈیٹر میں اینکوڈنگ کسی اور طریقے سے تبدیل کی جاتی ہو۔
5۔ locale.php میں // The Weekdays نامی لائن پر آئیں۔ میرے ایڈیٹر میں اسکا نمبر 19 ہے۔ یہاں دنوں کے نام لکھیں ہونگے۔ ان تمام کو اردو ناموں سے بدل دیجیے۔

6۔ مہینوں کے نام تبدیل کرنے کیلیے // The Months نامی لائن پر آئیں۔ (لائن نمبر 51) یہاں مہینوں کے نام اردو ناموں سے بدل دیں۔
لیجیے جناب ایک معرکہ آپ نے سر کر لیا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنوں اور مہینوں کے ناموں کے مخفف بھی اردو میں ہوں تو بغور کمنٹس پڑھیے آپکو اندازہ ہو جائیگا کہ مذکورہ مخفف کہاں سے اردو میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اس تصویر میں مہینوں کے مخفف نام اردومیں تبدیل کیے گئے ہیں۔
فائل کو سیو کرکے دوبارہ wp-includes کے فولڈر میں پرانی فائل پر اوور رائٹ(overwrite) کردیں۔ یہ سب بکھیڑے کرنے کے بعد آپ کو اپنے بلاگ کی اردو تھیم میں بھی ایک چھوٹی سے تبدیلی کرنی ہوگی۔ پی ایچ پی کی ٹائم کلاس کی ویلیوز کچھ اس طرح تبدیل کر لیں۔
![]()
کلاسز کی تعریف میں پڑے بغیر اوپر تصویر میں دکھائی دینے والی لائن سے ملتی جلتی لائن index.php, single.php اور comments.php میں تلاش کیجیے اور دکھائی دینے والی ویلیوز سے بدل دیجیے۔(صرف بریکٹس والی ویلیوز)۔ نتیجتاً آپ کے پاس تاریخ کچھ اسطرح دکھائی دیگی: جمعہ، 18 اگست 2007 پی ایچ پی کی ٹائم کلاس کی مختلف ویلیوز ٹرائی کرنے کیلیے ٹائم کلاس سے متعلق یہ صفحہ دیکھ لیجیے۔ اب آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپکی تھیم مکمل طور پر اردو میں ہے۔ :)…اگر آپ میری طرح کاہل واقع ہوئے ہیں تو یہ فائل اردو میں تبدیل کی ہوئی یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ٹوٹکہ: اگر آپ اپنے بلاگ ایڈیٹر میں اردو لکھتے ہوئے دقت محسوس کرتے ہیں(کیونکہ بلاگ ایڈیٹر میں لکھائی کا رخ بائیں سے دائیں ہوتا ہے) تو اس فائل میں یہ لائنیں (دیکھیے تصویر) تلاش کرکے ltr کو rtl سے بدل دیں۔ آپکے پورے ایڈمن اینڈ کا رخ دائیں سے بائیں ہو جائیگا۔
![]()





جناب فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی “سہولت میسر نہیں” شاید جہاں موجود تھی وہاں سے اڑائی جا چکی ہے “Not found” کا ایرر منہ چڑا رہا ہے۔