بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم!اردو ماسٹر ڈاٹ کام پر خوش آمدید۔ ویب سائٹ کے نام سے ہی آپ سمجھ گئے ہونگے کہ یہ سائٹ کچھ سیکھنے سکھانے کے متعلق ہے۔ یہ سائٹ میری(ساجداقبال) اور عمار ضیاء خاں کی مشترکہ کاوش ہے۔ اس سائٹ کا آئیڈیا ہم دونوں کو ایکدم سے آیا اور ایکدم سے ڈومین رجسٹر بھی کروا لی۔ ایسے کاموں میں عموماً خطرہ ہوتا ہے کہ آگ تھوڑے دن بھڑک کر سرد ہو جاتی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے اس سائٹ کا لانچ کرنے کیلیے تسلی بخش حد تک کام مکمل کر لیا ہے۔ ظاہری وضع قطع میں یقیناً ابھی کئی خامیاں ہیں لیکن ہمارا اصل مقصد تکینکی معلومات کو آسان اردو میں پش کرنا ہے۔ امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ اس سائٹ کی وضع قطع بھی بہتر ہوتی چلی جائیگی۔ اس ویب سائٹ پر اردو میں مختلف موضوعات پر تیکنیکی مضامین پیش کیے جائیں گے۔ ان مضامین کا دائرہ ورڈپریس، سی ایس ایس، فوٹوشاپ اور دیگر ویب سے متعلقہ موضوعات تک وسیع ہے۔ شروع میں ہمارا خیال صرف ورڈپریس تک محدود رہنا تھا لیکن چونکہ ویب ورڈپریس سے شروع یا ختم نہیں ہوتا، اسلئے ہم نے بھی اپنا موضوعات کی سرحدیں وسیع کر دیں۔
اس سے پہلے ایسی کاوشیں اکثر فورمز یا کچھ ذاتی بلاگز تک محدود رہیں، ہم ایسی کوششوں کو ایک نئی جہت دینا چاہتے ہیں تاکہ دیگر عالمی زبانوں کیطرح اردو میں بھی مختلف موضوعات پر معیاری انداز میں کام ہو۔ اس نئی کاوش کیلیے قدم بقدم ہمیں آپکی رہنمائی درکار ہوگی اور ہم پوری امید رکھتے ہیں کہ آپ رہنمائی کے معاملے میں کنجوسی سے کام نہیں لینگے۔ ہم اللہ کا نام لیکر اس سائٹ(بلاگ) کا آج سے آغاز کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہم اس کوشش میں ثابت قدم رکھے۔ آپکی دعاؤں و راہنمائی کے منتظر:
اردو ماسٹر ٹیم
ساجد اقبال پیشے کے لحاظ سے سپورٹ انجنئیر ہیں، اردو میں تکنیکی موضوعات پر بلاگنگ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ اردو ماسٹر کے علاوہ وہ اپنے ذاتی بلاگ دائرہ پر بھی لکھتے ہیں۔
اس مصنف سے رابطہ کریں | ساجد اقبال کی تمام تحاریر









قدیر احمد:
بہت اچھا خیال ہے ۔ اگر آپ “اردو ٹیکنالوجی اخبار” سے مواد لے کر یہاں شائع کرنا چاہیں تو حوالے کے ساتھ کر سکتے ہیں۔
میرا پاکستان:
امید ہے یہ سلسلہ کئی نئے بلاگرز کو اردو میں بلاگ لکھنے پر اکسائے گا اور بعد میں ان کی رہنمائی بھی کرتا رہے گا. اس مشکل اور قیمتی کام کی مبارک قبول کیجئے.
شکاری:
آپ کی یہ کاوشش بہت پسند آئی اللہ آپ اس مقصد میں کامیاب کرے.
مجھے آپ کی اس کوشش کی بہت خوشی ہورہی ہے.
ابوشامل:
ماشاء اللہ! آپ نے ایک بہت اہم فریضے کو نبھانے کے لیے ایک بہت اچھی ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔ اللہ برکت دے۔ دیکھنے میں ہی بہت پروفیشنل ویب سائٹ لگ رہی ہے۔
نیا افق — دائرہ:
[...] کیلیے مخصوص ہے۔ اسمیں کیا کیا ہونا ہے؟ یہ جاننے کیلیے دیکھیے ابتدائی پوسٹ۔ رب کریم ہمیں اس کاوش کو مستقل مزاجی اور لگن سے جاری [...]
معراج خٹک:
اسلام علیکم.
اللہ تعالی آپ کا یہ پروجیکٹ کامیابی سے چلائے. امین.
کچھ دن پہلے میں نے محفل پر اردوائے ہوئے سانچوں سے معتلق ایک سوال کیا تھا. مجھے امید ہے کہ اس تشنگی میں کچھ کمی اس سائٹ کی مدد سے بھی ہوجائی گی، انشااللہ.
محفل پر میری پوسٹ کا ربط http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=15553
دوست:
اس پر سی شارپ اور لینکس کے حوالے سے میں بھی لکھنا پسند کروں گا. بس یہ دعا کیجیے کہ مجھے وقت ملتا رہے اور توفیق بھی ملتی رہے.
دوست:
میری تجویز اس سلسلے میں یہ ہے کہ ٹیگز اور زمروں کو اردو کے ساتھ انگریزی میں بھی رکھا جائے، ٹیگ تو الگ الگ بھی ہوسکتے ہیں جیسے سی شارپ، C# وغیرہ. اس صورت میں گوگل ایڈسینس کا بھی کوئی سلسلہ بن سکتا ہے. لکھنے والوں کے لیے یہ بھی ایک ذریعہ کشش ہوسکتا ہے.
ساجد اقبال:
قدیر: بہت شکریہ قدیر. اس سائٹ کیلیے ہمیں آپکی قیمتی آراء اور تحاریر کا انتظار رہیگا.
میرا پاکستان: شکریہ. اللہ ہمیں آپ جیسی مستقل مزاجی عنایت فرمائے. اٰمین
شکاری و ابوشامل: بہت شکریہ. آپ برادران کی حوصلہ افزائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے. آتے رہیے گا.
معراج خٹک: شکریہ معراج۔ آپ کیلیے جواب وہیں تحریر کر دیا ہے۔
شاکر: مجھے آپکا تبصرہ پڑھ کر حد سے زیادہ خوشی ہوئی. میں بیتابی سے اس سائٹ کیلیے آپ کی تحاریر کا منتظر رہوں گا. فی الحال ریونیو کا کوئی خیال ہمارے ذہن میں نہیں، لیکن آپکی تجویز کو عملی جامع پہنانا ہمارے لئے باعث افتخار ہوگا. شکریہ
طلحہ:
بہت ہی زبردست کام کا آغاز کیا ہے.
نعمان:
سائٹ بنانا کمال نہیں. مستقل مزاجی سے اس پر کام کرتے رہنا کمال ہے. اس لئے میں اپنی تعریف آپ کی آئندہ آنے والی پوسٹس کے لئے محفوظ رکھ رہا ہوں. امید ہے آپ دونوں مجھ سے یہ تعریف جلد ہی خرچ کروادیں گے.
شازل:
یعنی کچھ کرکے دکھانا ہے
زین زیڈایف:
بہت خوب ہم جیسے نئے لوگوںکے لیے یہ سائٹ بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے بلکہ مفید ثابت ہوچکی ہے
فہد جنید خٹک:
اسلام علیکم.
، امید ہے کہ آپ اس سائٹ کو اپڈیٹ کرتے رہینگے۔ 
میری دعا ہے کہ آپ یہ سائٹ کامیابی کے ساتھ چلائے اور اب تک تو سب صحیح ہی لگ رہا ہے
- فہد جنید خٹک
عرفان عادل:
السلام علیکم
مجھے اردو ماسٹر کا برادرنعمان نے بتایا ۔میں نےاردو بلاگنگ کے حوالے سے ان سے سوال کیا تھا ۔ مجھے خوشی ہورہی ہے میرے سوالوں کے جوابات یہاں موجود ہیں ۔ اسباق کے زمرے میں مزید اسباق ذرا جلدی سے پوسٹ کردیجے تاکہ بقیہ سوالات کے جوابات بھی مل جإئیں ۔یعنی یہ کہ بلاگ کو مینج(منظم ومرتب)کس طرح کریں گے۔
اللہ تعالی آپ کی کاوشوں کو کامیاب فرمائے ۔ اٰمین۔
اپنا تبصرہ تحریر کریں
بلاگنگ ہاٹ لائن
موضوعات
شماریات
صفحات
محفوظات
روابط
ٹیگز
آئیکن آر ایس ایس اردو اردو اردو تھیم اردوٹیک اردو پوائنٹ البم اوتار اینالیٹکس بلاگ بلاگنگ تاریخ تصوہر تصویر ریکارڈ سانچہ سانچے سب ٹائٹلز سلائیڈ شو سی ایس ایس فارم فانٹ فلکر فیڈز قارئین نستعلیق ورڈپریس ورڈپریس وزیٹرز ویڈیو ویڈیو پلئیر ٹائپوگرافی پرمالنک پلگ ان پلگ۔انز پوسٹ ویوز پی ایچ پی ڈیش بورڈ کوڈ کوڈ گریویٹر گوگل یوٹیوب gravatarحالیہ تحاریر
حالیہ تبصرے
مقبول تحاریر
شکریہ!