ویڈیو کے ساتھ سب ٹائٹلز(Subtitles) کیسے چلائیں؟

آپ نے اکثر فلموں(خاص کر انگریزی فلموں) کیساتھ سکرین کے نچلے حصے میں ویڈیو پر بولے جانے والے الفاظ کو لکھے ہوئے دیکھا ہوگا، یہ سب ٹائٹلز کہلاتے ہیں۔ سب ٹائٹلز دو قسم کے ہوتے ہیں، ایک تو ہارڈکوڈڈ جو ویڈیو کے ساتھ ہی ایمبیڈ ہوتے ہیں اور ان کے لئے الگ سے فائل کی ضرورت نہیں پڑتی، دوسرے ایسے سب ٹائٹلز جو بیرونی فائل کی مدد سے سکرین پر دکھائی دیتے ہیں۔ مؤخرالذکر آجکل زیادہ مقبول ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف آسانی سے دستیاب ہیں بلکہ کئی ایک زبانوں میں مل جاتے ہیں۔ ہم آپکو بتاتے ہیں کہ مذکورہ سب ٹائٹلز ویڈیو کیساتھ کیسے چلائیں گے۔
1- سب سے پہلے کسی سب ٹائٹلز کی سائٹ سے سب ٹائٹلز کی فائل ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ میری پسندیدہ سائٹ اوپن سب ٹائٹلز ہے، آل سبز بھی ایک اچھی سائٹ ہے۔
2- سب ٹائٹلز دو فائل فارمیٹ میں آتے ہیں srt اور sub۔ خیال رہے کہ sub فارمیٹ کے ساتھ ایک اضافی idx فارمیٹ کی فائل ہونا لازمی ہے، کیونکہ اس فائل میں سب ٹائٹلز ظاہر ہونے کی اوقات کی سیٹنگز ہوتی ہیں۔ اگر زپ فائل ہو تو ان زپ کر لیں۔
3- سب ٹائٹل کی اپنی ویڈیو فائل والی ڈائریکٹری میں کاپی کر لیں۔ خیال رہے کہ سب ٹائٹل اور ویڈیو فائل کا نام(ایکسٹینشن نہیں) ایک جیسے ہونا چاہیے، اگر نہ ہو تو کر لیں۔

4- اب کسی اچھے ویڈیو پلئیر مثلاً وی ایل سی یا گوم پلئیر میں ویڈیو چلائیں اور سب ٹائٹلز کیساتھ مووی سے لطف اندوز ہوں۔
چند ٹوٹکے:
ویڈیو مختلف فارمیٹس اور سائز میں ہونے کیوجہ سے سب ٹائٹلز فائل بھی مختلف ہوتی ہیں۔ اگر آپ کے پاس مووی دو سی ڈیز یا دو ویڈیو فائلز میں ہو تو لازماً دونوں کیلیے الگ الگ سب ٹائٹلز درکار ہونگی۔ ڈاؤن لوڈ شدہ ویڈیوز کے سب ٹائٹلز عموماً ساتھ ہی ہوتے ہیں ، اگر نہ ہوں تو الگ سے ڈاؤنلوڈ کرنے ہونگے۔ یہ تھی کچھ سب ٹائٹلز کی درد سری۔ کوئی مشکل ہو تو تبصرے میں پوچھ سکتے ہیں۔


بہت خوب. لیکن مجھے سمجھ کوئی نہیں آئی.
ماوراء، کچھ وضاحت کرینگی آپکو کیا سمجھ نہیں آئی؟
بہت خوب۔ مجھے تو سمجھ آ گیا۔ بہت شکر ٰئہ
بہت خوب بھائی.. بہت اچھی معلومات شریک کی ہیں آپ نے.
ساجد، میرا دماغ کام نہیں کرتا، اس لیے سمجھنے میں دیر لگی گی، ٹرائی کروں گی، شاید سمجھ آ ہی جائے۔ لیکن آپ کے سمجھانے کے طریقے پر شک نہیں کیا۔
سب ٹائٹلز(Subtitles) کو ویڈیو میں کس طرح شامل کیا جاتا ہے؟
جو فلم چل رہی ہو اس کا سب ٹایئٹل ڈٍاؤنلوڈ کیجئے
اپکی فلم کا جو نام ہو اس ٹائٹل کا بھی وہی نام رکھ دیجئے
ایکسٹینشن تبدیل نا کریں
پھر فلم چلا دیں
اور لطف اندوز ہوں