تحریر کتنی بار دیکھی گئی؟
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے بلاگ کی ہر تحریر کو کتنے لوگوں نے دیکھا؟ آج ہم ورڈ پریس کے جس پلگ۔ان کا ذکر کررہے ہیں، اس کا کام یہی ہے کہ ہر تحریر کو دیکھنے والے لوگوں کی تعداد بتائے۔ یہ ہے پوسٹ ویوز پلگ ان۔
1۔ پوسٹ ویو پلگ ان ڈاؤن لوڈ کیجیے اور اسے ان۔زپ کرکے پلگ ان کے فولڈر (wp-content/plugins) میں اپ۔لوڈ کردیں۔
2۔ بلاگ پر لاگ۔ان ہوں اور ڈیش بورڈ سے پلگ۔انز کے صفحہ پر جائیں۔ وہاں پلگ۔انز کی فہرست میں پوسٹ ویوز پلگ۔ان بھی موجود ہوگی۔ اسے فعال (ایکٹیویٹ) کردیں۔
3۔ اب اپنے موجودہ سانچہ (تھیم) میں ترمیم کے لیے تھیم ایڈیٹر کھولیں۔ (Dashboard > Design > Theme Editor) انڈیکس فائل دیکھیں۔
4۔ جہاں پوسٹ کے بارے میں معلومات (انفو/ میٹا) کا اسکرپٹ موجود ہو یعنی تحریر کی تاریخ، مصنف، تبصروں وغیرہ کی معلومات،
<?php the_tags('Tags: ', ', ', '<br />'); ?> Posted in <?php the_category(', ') ?> | <?php edit_post_link('Edit', '', ' | '); ?> <?php comments_popup_link('No Comments »', '1 Comment »', '% Comments »'); ?>
وہیں یہ کوڈ شامل کردیں۔
<?php if(function_exists(’the_views’)) { the_views(); } ?>
5۔ فائل محفوظ کریں اور اپنا بلاگ دیکھیں۔


یہ وہ سارے کام ہیں جو مجھے بری دقت کے بعد پتا چلے
کر تو میں نے لئے کسی نا کسی طرح پر اب دوبارہ کروں گا کہ پتا بھی تو ہو کیا کیا ہے
بہت بہت عمدہ سائٹ ہے۔ کم از کم میرے بہت کام کی
بہت خوب ساجد بھائی۔ میں نے یہ طریقہ آزما لیا ہے لیکن “کتنی مرتبہ دیکھا گیا” کی جگہ انگریزی میں “Views” لکھا دکھائی دے رہا جو “Tags” کے ساتھ مل کر ایک جانب ہوگیا ہے اور عبارت کچھ یوں بنی دِکھتی ہے
7 ViewsTags: اقرباء پروردی, سکھر, قائم علی شاہ, پاکستان, پی آئی اے, پیپلز پارٹی
اب ان دونوں انگریزی الفاظ کو اردو میں کس طرح لکھا جائے؟ اس سلسلے میں کچھ مدد کر دیں۔
والسلام
ابوشامل!
آپ ڈیش بورڈ سے Settings میں جائیں. وہاں سے Post Views کے ٹیب میں. آپ کے سامنے جو صفحہ ہوگا، اس کے شروع ہی میں ایک فیلڈ یہ ہوگی: Views Template: اور اس کی ویلیو لکھی ہوگی %VIEW_COUNT% views اس میں views کو ناظرین یا مشاہدات یا اپنی مرضی کے کسی اردو لفظ سے بدل کر دیکھیں.
عمار: میں ایک بالکل نیا بندہ ہوں اور بالکل کورا ہوں مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ
تھیم ایڈیٹر کیسے اوپن کرتے ہیں؟
اپنا اوپن پیڈ ٹھیک کرو سارا تبصرہ ضائع ہو گیا.
ساجد اور عمار پہلے تو اتنی اچھی ویب سایعٹ بنانے کا شکریہ، ہمارے جیسے لوگوں کہ لیے جو آی ٹی سے تعلق نہیں رکھتے ان کے لیے تو بٹی کارآمد ہے۔
اردو لکھنے میں مشکل ہوری ہے، بکس بن رہے ہیں، بدتمیز کا اشارہ بھی اسہی طرف ہے شاید۔
ویسے اس پلگ ان کا کافی پہلے اردوٹیک بورڈ پر پڑھا تھا جب اپنے بلاگ پر آزمنے کی کوشش کی تو پتہ چلاکہ اردو ٹیک کے بلاگرز کو اپنی مرضی سے پلگ ان شامل کرنے کی سہولت نہیں ہے ، ادمنسٹریٹرز درخواست کرتا رہا لیکن اج تک تو پوری نہ ہوسکی۔
بحر حال یہ اک بےحد مفید پلگ ان ہے
اوپن پیڈ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، کسی بھی شکایت کی صورت میں بلاتردد بتائیں۔
بہت زبردست معلومات ہیں۔
میں نے اس پلگ ان کو لوکل ہوسٹ پر چیک کیا لیکن ٹھیک کام نہیں کر رہا بلکہ کام ہی نہیں کر رہا۔ اگر میں فنکشن موجود ہونے کی کنڈیشن ختم کرتا ہوں تو پھر یہ کام کرتا ہے۔ یعنی لوکل ہوسٹ پر جب وہ اِف کے ذریعے چیک کرتا ہے کہ فنکشن موجود ہے تو اسے فنکشن ہی نہیں ملتا جس کی وجہ سے وہ اس پلگ ان پر کام نہیں کرتا۔ ویسے یہ سب لوکل ہوسٹ پر مسئلہ آ رہا ہے میں نے اپنے بلاگ میں اپڈیٹ کر کے نہیں دیکھا۔
میرا بلاگ وردپریس۔ پی کے پر ہے۔ اسکے ڈیش بورڈ میں نا تو تھیم ایڈیٹر ہے نا فائل ایڈیٹر ۔ اس پر کیسے انسٹال ہو گا۔ اور بھی کافی پلگ ان ہیں جو ایکٹویٹ تو کیے ہوئے ہیں ، مگر کام ہی نہیں کرتے۔ وڈگیٹس مین ایک دو HTML کوڈ ایڈ کیے تو محفوظ کرتے ساتھ ہئ تبدیل ہو جاتے ہیں۔
ورڈپریس 1۔7۔2 بھی ڈاونلوڈ کر کے رکھا ہوا ، مگر روز اس کا فولڈر کھول کے بیٹھا رہتا ہوں’ اسکا کرنا کیا ہے ، کچھ نہیں پتہ۔ اسکو کیا کرنا ہوتا ہے۔ اپلوڈ ؟ کیسے ِ؟
اپنی بیش بہا لاعلمی کیلیے معذرت ۔ مگر اگر آپ ان سوالات کے جواب دیں دیں تو شاید میرا کچھ بھلا ہو جابئے۔ یا اگر سوال ہی غلط ہین ، پھر بھی براہ کرم اپنی رائے سے مستفیذ فرمائیں،۔ شکریہ۔
میں نے اپنے بلاگ پر اسکو انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔۔۔ لیکن یہ کام نہیںکر رہا میں نے اسکو ایٹکیویٹ بھی کیا ہے ۔۔۔ اور میرے خیال سے یہ کوڈ بھی صحیح جگہ انسرٹ کیا ہے ۔۔۔ کیا کوی مدد مل سکتی ہے
اللہ والیو اللہ بہت جزا دے۔ اتنی مشکل کام کتنی آسانی سے سمجھا دیتے ہو۔
مولا خوش رکھے۔