اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

پوسٹ ریٹنگ

کچھ اس طرح کی تحاریر بھی بلاگز کی زینت بنتی ہیں جو دلچسپ اور معیاری ہوتی ہیں لیکن ان پر تبصرے کرنے کو الفاظ نہیں ہوتے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ قارئین کم از کم تحریر کے بارے میں اپنی پسند نا پسند سے آگاہ کریں تو ورڈ پریس کا پوسٹ ریٹنگ پلگ۔ان اسی کام کے لیے ہے۔

پوسٹ۔ریٹنگ پلگ۔ان ڈاؤن لوڈ کریں۔

استعمال کرنے کا طریقہ:
1۔ پلگ۔ان ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ان۔زپ کرلیں۔
2۔ پلگ۔ان فولڈر کو ورڈ پریس کی پلگ۔ان ڈائریکٹری میں اپ۔لوڈ کریں۔ (root folder/ wp-content/ plugins)
3۔ اب اپنے بلاگ پر لاگ۔ان ہوں۔ ڈیش بورڈ سے پلگ۔انز کے صفحہ پر جائیں۔ پوسٹ۔ریٹنگ پلگ۔ان ایکٹیویٹ کرلیں۔
4۔ اب تھیم ایڈیٹر میں جائیں۔ (Dashboard> Design> Theme Editor)
5۔ تھیم ایڈیٹر میں Main Index Template کھولیں۔ (index.php)
6۔ اب اس صفحہ پر اس سے ملتا جلتا کوڈ دیکھیں:

<?php the_content('Read the rest of this entry &raquo;'); ?>

اس لاین کے بعد یہ کوڈ کاپی کرکے پیسٹ کریں:

<?php if(function_exists('the_ratings')) { the_ratings(); } ?>

اور Update File کے بٹن دبائیں۔

اب آپ اپنا بلاگ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر تحریر کے نیچے اس میں قارئین کو ریٹنگ کی سہولت دی گئی ہے۔

اگر آپ ستاروں کے بجائے کسی اور طریقے سے پوسٹ کو ریٹ کرنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس مزید آپشنز بھی موجود ہیں۔ جب آپ پلگ۔ان ایکٹیویٹ کریں گے تو ڈیش بورڈ پر ہی “Rating” کے نام سے ایک ٹیب کا اضافہ ہوجائے گا۔

آپ ریٹنگ کے صفحہ پر جائیں اور وہاں ذیلی عنوانات میں سے Rating Options کا صفحہ دیکھیں۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس ریٹنگ آپشن دکھانے کی کتنی شکلیں موجود ہیں۔ آپ اپنی پسند یا بلاگ کے سانچے کے حساب سے کوئی بھی طریقہ منتخب کرسکتے ہیں۔

امید ہے اس پلگ۔ان کا استعمال آپ کے لیے کافی مفید اور دلچسپ ثابت ہوگا۔

ٹیگ: ، ، ،

15 تبصرے

  1. برادران، بہت نیک کام کر رہے ہیں آپ، اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے۔

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا بلاگ ڈائریکٹ ورڈپریس پر نہیں ہے بلکہ اردو ٹیک پر ہے اور ایڈمن پینل میں ایڈیٹر کہیں نظر نہیں آیا (شاید میری ہی کم علمی ہو) :)

    دیگر یہ کہ ورڈ پریس کی پلگ ان ڈائریکٹری کہاں ملے گی؟

    والسلام مع الاکرام

  2. وارث بھائی! آپ کا بلاگ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر ہے جہاں ورڈ پریس کا ملٹی یوزر ورژن استعمال ہورہا ہے۔ اس میں نئی پلگ۔انز اور تھیمز اپ۔لوڈ کرنے یا ان میں کسی قسم کی ترمیم/ تبدیلی کرنے کی اجازت صارف کو نہیں، بلکہ صرف منتظم کو ہوتی ہے۔ آپ نئی پلگ۔انز اور تھیمز کے لیے اردو ٹیک کے ایڈمن سے بات کرسکتے ہیں۔

  3. اگر آپ بتا سکیں کہ اسکے ایڈمن کون ہیں تو نوازش!

    اور دوسرا یہ تو اپنے ہاتھ کاٹ کر دوسرے کے ہاتھ میں دینے والی بات آپ نے بتا دی، اسکا حل کیا صرف یہی ہے کہ میں‌ اپنا بلاگ اردو ٹیک سے کہیں اور منتقل کر لوں :)

  4. وارث بھائی! اردو ٹیک کے ایڈمن بدتمیز ہیں (نام کے)
    اور اس کا حل ہرگز یہ نہیں کہ آپ اپنا بلاگ اردو ٹیک سے کہیں اور منتقل کرلیں۔ کیونکہ بلاگنگ کی سہولت جہاں جہاں سے بھی میسر ہے (بشمول ورڈ پریس ڈاٹ کام)، کہیں پر بھی آپ اپنی مرضی سے نہ تھیم اور پلگ۔انز اپ۔لوڈ کرسکتے ہیں اور نہ ہی کوئی ترمیم/ تبدیلی۔ اس کا حل یہی ہے کہ آپ جو سروس استعمال کررہے ہیں، ان کے منتظمین سے اس بارے میں بات کریں۔
    تھیمز اور پلگ۔انز اپ۔لوڈ کرنے کا درج بالا طریقہ ان صارفین کے لیے ہے جن کا بلاگ اپنی ذاتی یا فری ویب ہوسٹ پر ہے۔

  5. بہت شکریہ عمار، نوازش۔

    میں نے اردو ٹیک فورم پر پیغام چھوڑ دیا ہے اب جو اللہ کو منظور!

  6. یہ لنک نہیں چل رہا
    http://urdumaster.com/category/solutions/
    اس لئے مسئلہ یہیں بتا دیتا ہوں
    جب بھی کوئی دوسرا ہماری کسی پوسٹ کا لنک اپنی پوسٹ میں دیتا ہے تو ہماری پوسٹ پر اس نئی پوسٹ کا ذکر ایک کمنٹ کی شکل میں آ جاتا ہے۔ اسکو کیا کہتے ہیں؟ کیا اسکے لئے مجھے کچھ کرنا ہو گا؟ اگر ہاں تو میں اسکو کیسے این ایبل کروں؟

  7. ڈفر، مذکورہ لنک کے زمرے میں ابھی کوئی تحریر نہیں اس وجہ سے نظر نہیں آرہی۔
    ایسے “تبصرے” کو پنگ بیک کہا جاتا ہے۔ اسے ان ایبل اور ڈس ایبل کرنے کیلیے ڈیش بورڈ کے آپشنز میں جائیے اور پھر ڈسکشن والے سب مینو میں وہاں Allow link notifications from other blogs (pingbacks and trackbacks.) نامی چیک باکس سے یہ کنٹرول ہوتا ہے۔

  8. میں نے وہاں تو پنگ بیک کا چیک باکس چیک کیا ہوا ہے خیر اسکا بعد میں آپریشن کرواؤں گا
    در اصل میرا بلاگ 0fees.net پر ہوسٹڈ ہے اور کافی کام نہیں کر سکتا میں‌وہاں۔
    مجھے لگتا ہے یہ بھی 0fees کا ہی پنگا ہے
    آج تو ہر جگہ یہ فانٹ دیکھ دیکھ کر دل بہار بہار ہو رہا ہے
    اچھا ایک بات بتائیں میں اپنے بلاگ پر یہ فانٹ لگاتا ہوں
    اور یوزر یہ فانٹ انسٹال نہیں کرتا تو کیسے یہ بات یقینی بنائی جائےکہ ایشیا ٹائپ نظر آئے؟
    یعنی اگر نستعلیق انسٹال ہے تو ٹھیک نہیں تو ایشیا ٹائپ
    کہیں ایسا تو نہیں ہو گا کہ ایریل یا ٹائمز نیو رومن نظر آنے لگے؟

  9. محترم ڈفر،
    اگر آپ اپنی تھیم کی سی ایس ایس دیکھیں‌ تو وہاں‌کسی بھی font-family کے ٹیگ میں‌ ترتیب سے فانٹس لکھے ہوتے ہیں۔ کچھ اس شکل میں:

    font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0","Urdu Naskh Asiatype",Nafees Web Naskh,Tahoma,Sans-serif;

    اسی ترتیب کے مطابق ہر براؤزر دیکھتا ہے کہ کونسا فونٹ‌صارف کے سسٹم پر موجود ہے۔ یعنی اگر فونٹ‌ نمبر1(علوی نستعلیق) اگر ہے تو اسی میں سائٹ‌ دکھا دیگا، اگر وہ نہ ہو تو اردو نسخ، وہ نہ ہو تو نفیس ویب نسخ‌۔۔۔۔اسیطرح سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ فونٹ ٹیگ کے آخری فونٹس Serif یا Sans-serif رکھے جاتے ہیں‌جو کوئی بذات خود فونٹس نہیں بلکہ فونٹ‌ کے خاندان ہیں، یعنی اگر آپ کی مقرر کردہ کوئی بھی فونٹ‌ صارف کے سسٹم پر نہیں‌ تو اس فیملی کے کسی فانٹ‌ میں‌ سے جو بھی صارف کے سسٹم پر جو ہو اسمیں‌ سائٹ‌ کو دکھا دو۔

  10. ہاں ایسے ہی ہوتا ہے
    میں نے تو سارے اڑا کر صرف ایشیا ٹائپ رکھا تھا
    پتا ہی نہیں تھا
    اب سمجھ آئی ہے تو اسکا علاج کروں گا پہلی فرصت میں :wel:
    بہت بہت شکریہ :ops:

  11. اسلام علیکم سب سے پہلے تو اتنا اچھا سلسلہ شروع کرنے کا شکریہ۔۔ بہت بہت۔۔ دوسرے نمبر پر میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سی سرور پر اپنی ڈومین ہوسٹ کی تھی لیکن یہ سرور مجھے بالکل بھی پسند نہیں آیا کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ ورڈپریس کو ہوسٹ کروانے کے لیے بہترین ویب ہوسٹ کون کون سے ہیں؟؟

  12. کیا بلاگر پر یہ کارگر ہے؟

  13. بھائی جی بہت اچھا پلگ ان دیا ہے آپ نے لیکن مجھے ایک کنفیوژن ہورہی ہے وہ یہ کہ جب ہم یہ کوڈ جو آپ نے کہا ہے کہ تبدیل کریں ۔ اگر تبدیل کردیں گے تو اس سے جو مزید پڑھیں کا آپشن آتا ہے وہ تو کہیں غائب ہوجائے گا ناں؟؟
    اس کے بارے میں کچھ وضاحت فرمادیں

  14. بھائی جی جس طرح سے آپ نے بتایا ہے میں نے بالکل ایسے ہی کیا ہے مگر میرے بلاگ پہ ریٹنگ والا آپشن نظر نہیں آرہا
    http://www.itmasti.netزرا یہاں ملاحظہ فرمائیں

ٹریک بیک

  1. اردو ماسٹر » Blog Archive » مسائل کا حل-پہلی قسط

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔