اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

ورڈپریس: مصنف کی تصویر اور مختصر تعارف

مصنف کا تعارف اور تصویر۔۔۔اردو ماسٹر کا ایک عکس
کچھ دن پہلے عمار کے کہنے پر میں نے ہر تحریر کے نیچے، مصنف کا مختصر تعارف بمعہ تصویر شامل کیا۔ یہ ٹوٹکا ان بلاگز کیلیے مفید ہیں جس کے مصنفین کی تعداد دو یا دو سے زیادہ ہو تاکہ قارئین باآسانی جان سکیں کہ وہ کس شخص کی تحریر پڑھ رہے ہیں۔ ساتھ میں مختصر تعارف اسلئے کہ ممکن ہے ایک ہی بلاگ پر دو ایک ہی نام کے مصنفین لکھتے ہو۔ تعارف دینے سے کنفیوژن نہیں رہیگی کہ دونوں میں سے کونسے کا ذکر ہو رہا ہے، جس نے متعلقہ تحریر لکھی ہے۔
خیر قصہ مختصر کرتے ہیں اور آتے ہیں اسطرف کہ آپ اپنے بلاگ پر اسے کسطرح شامل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اوپر کثیر مصنفین والے بلاگ کیلیے اس ٹوٹکے کو تجویز کرنے یہ مطلب نہیں کہ واحد مصنف والے بلاگز پر یہ غیر مؤثر ہے، آپ ہر تعداد کے مصنفین کے بلاگ پر یہ ٹوٹکا آزما سکتے ہیں۔ چلیے شروع کرتے ہیں:
منطقی لحاظ سے اس کام کیلیے مناسب جگہ واحد تحریر(یعنی single.php) کا صفحہ ہے کیونکہ مرکزی صفحہ پر کئی ایک مصنفین کی تحریریں ہو سکتی ہیں۔ جیسا کہ اخبارات وغیرہ میں رواج ہے کہ تحریر کے بعد مصنف کا تعارف کروایا جاتا ہے تو ہم بھی اس ٹوٹکے کا کوڈ تحریر کے بعد ہی ڈالیں گے۔ سو اپنے ڈیش بورڈ میں لاگ ان ہوں، Design کلک کیجیے اور پھر Theme Editor کلک کر کے single.php کی فائل کھولیے اور تحریر سے متعلقہ پی ایچ پی کوڈ کے فوراً بعد اور کمنٹس کا کوڈ شروع ہونے سے پہلے یہ کوڈ ڈالیے(کچھ وجوہات کی بناء پر یہ کوٹ پیج کیساتھ ہی چل پڑتا ہے اسلئے الگ سے ٹیکسٹ فائل میں دیا گیا ہے۔ رائٹ کلک کر کے فائل سیو کر لیں۔)
اپنی سی ایس ایس فائل میں مصنف کے خانے کو کچھ اسطرح سٹائل کیجیے:

#writer {
	background: #EAF3FA;
	font-size: 14px;
	border: 1px solid #C6D9E9;
	}
#writer img{
	float: right;
	padding: 2px;
	margin: 15px 5px 5px 5px;
	border: 1px solid #C6D9E9;
	}
#writer p{
	float: left;
	margin: 5px;
	width: 505px;
	}

کسی بھی فائل میں کوڈ شامل کرنے کے بعد اپ ڈیٹ کلک کرنا نہ بھولیے گا۔ امید ہے یہ ٹوٹکا آپکو پسند آیا ہوگا۔

ٹیگ: ، ، ، ،

11 تبصرے

  1. مجھے صرف اپنی نمائندہ تصویر لگانی ہے اس کے لیے کیا کروں..؟

  2. مکی بھائی کچھ وضاحت کرینگے کہ کس جگہ لگانی ہے؟ ہر پوسٹ کے ساتھ یا کہیں اور؟

  3. میری طرح مکی بھائی بھی شاید تبصرے کے ساتھ نظر آنے والی نمائندہ تصویر کی بات کررہے ہیں (جیسے آپ کی آنکھ)۔ اس بارے میں کبھی کچھ لکھیے نا؟

  4. جی ابو شامل صاحب نے درست پہچانا میں اسی کی بات کر رہا تھا..

  5. مکی اور فہد بھائی یہ اوتار ہر اس سائٹ پر جہاں اس کی سہولت ہو دکھانے کیلیے ایک سائت Gravatar.com پر آپکو اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ وہاں جس ای میل کیساتھ جو تصویر نتھی کی جائیگی، وہ ای میل کسی بھی بلاگ پر دینے سے آپکا اوتار ظاہر ہو جائیگا بشرطیکہ کہ اس بلاگ پر یہ سہولت دی گئی ہو۔
    عمار میاں ایک تحریر اسی کے متعلق لکھ رہے ہیں، جلد شائع ہو جائیگی۔

  6. بہت شکریہ ساجد میاں.. :)

  7. گڈ۔۔ یہ تو منظر نامہ کے لیے ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن کرے گا کون۔ :sad:

  8. عمار ہی کریں گے.. :P

ٹریک بیک

  1. اردو ماسٹر » Blog Archive » مسائل کا حل-پہلی قسط

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔