آپ کا اوتار کہاں ہے؟
آپ نے اکثر بلاگ کے تبصروں میں تبصرہ نگار کے ساتھ اس کی تصویر ظاہر ہوتی تو دیکھی ہی ہوگی۔ جیسا کہ اردو ماسٹر پر
![]()
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ڈفر اور ساجد اقبال کے تبصروں سے پہلے ان کی نمائندہ تصویر ظاہر ہورہی ہے جب کہ مکی اور ابوشامل کے تبصروں میں تصویر والی جگہ خالی ہے۔ دراصل اوتار ظاہر کرنے کے لیے کئی سائٹس موجود ہیں لیکن ان میں مشہور ترین Gravatar ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جس بلاگ پر بھی Gravatar ظاہر کرنے کی سہولت ہو، وہاں آپ کے تبصرہ کے ساتھ آپ کی نمائندہ تصویر نظر آئے تو اس کے لیے آپ گریویٹر ڈاٹ کام پر رجسٹر ہوجائیں۔ رجسٹریشن میں اپنا وہ ای۔میل ایڈریس فراہم کریں جو کہ آپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔ Gravatar دراصل ای۔میل ایڈریس کی بنیاد ہی پر آپ کو پہچانتا ہے اور اور آپ کا اوتار ظاہر کرتا ہے۔
رجسٹریشن کا عمل انتہائی آسان ہے۔
1۔ گریویٹر ڈاٹ کام کھولیں۔
2۔ سائن۔اپ کا آپشن منتخب کریں۔
3۔ آپ کے سامنے یہ صفحہ ظاہر ہوگا:
![]()
اپنا ای۔میل ایڈریس فراہم کریں۔
4۔ آپ کے ای۔میل ایڈریس پر ایک ایکٹیویشن ای۔میل بھیجی جائے گی۔ اس ای۔میل میں ایکٹیویشن لنک ہوگا۔ تصویر دیکھیں:
![]()
5۔ ایکٹیویشن لنک پر کلک کرنے سے آپ کے سامنے یہ صفحہ آجائے گا:
![]()
اپنا یوزرنیم اور پاسورڈ منتخب کریں۔
6۔ لیجیے۔ سائن۔اپ کا عمل مکمل ہوچکا۔ اب نظر آنے والے صفحہ میں دائیں طرف اوپر لکھا ہوگا: My Account
اس پر کلک کریں اور Add an Image منتخب کریں۔
7۔ آپ کے سامنے یہ صفحہ ظاہر ہوگا:
![]()
آپ جو تصویر اپ۔لوڈ کرنا چاہتے ہیں، کیا وہ کمپیوٹر پر ہے؟ یا انٹرنیٹ پر کہیں موجود ہے؟ یا اگر آپ کا ورڈ پریس ڈاٹ کام پر بلاگ ہے تو وہاں آپ کی نمائندہ تصویر ہی گریویٹر پر استعمال کرنی ہے؟ ان تین میں سے کوئی آپشن منتخب کریں اور اپنی تصویر اپ۔لوڈ کرلیں۔
سمجھیں آپ کا کام ختم۔ اب جس ویب سائٹ پر بھی گریویٹر کے اوتار ظاہر ہوتے ہوں، وہاں تبصرہ کرنے پر آپ کا اوتار بھی ظاہر ہوگا۔


جناب کوئی ایسا گر بتائیے کہ اوتار ہر بلاگ پر ظاہر ہو
میں نے رجسٹریشن کرکے اپنی تصویر بھی اپلوڈ کی ہے مگر کوئی فائدہ نہیں..
کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ڈراپ کیپس کی جگہ ہماری گریویٹار تصویر نظر آیے؟
اس سے یہ بھی پتا چل جایے گا کہ تحریر کرنے والا کون ہے اور ڈراپ کیپس کا ششکا بھی آ جایے گا
افتخار اجمل صاحب! ہر بلاگ پر تو اسی صورت میں نظر آئے گا جب ہر بلاگر اپنی تھیم میں گریویٹر کا کوڈ شامل کرے گا۔ جس جس بلاگ تھیمز میں یہ کوڈ شامل ہے، ایسے ہر بلاگ میں آپ کا اوتار ظاہر ہوگا۔
اگلا سبق اسی بارے میں ہوگا ان شاء اللہ۔
مکی بھائی! آپ کا اوتار ظاہر ہو تو رہا ہے، لینکس ان سائڈ والا۔۔۔ دوسرا کون سا اوتار ظاہر ہوگا؟
ڈفر! اچھے بچے استادوں سے ایک قدم آگے نہیں چلتے۔
اب ظاہر ہورہا ہے کمبخت..
غلطی معاف استاد جی
ابھی میں نے تیار کیا ہے دیکھتے ہیں