SyntaxHighlighter: تحریر میں کوڈ، زرا سلیقے سے
آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ ہماری سائٹ پر تحریروں میں سی ایس ایس، پی ایچ پی اور ایچ ٹی ایم ایل کے ٹیگز قارئین کو دکھانے کیلیے خوبصورتی سے سٹائل کیے گئے ہیں۔ یہ سب کچھ Syntax Highlighter نامی پلگ ان کی بدولت ممکن ہے۔ یہ پلگ ان آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ طریقہ استعمال انتہائی آسان ہے۔ پلگ ان کو ان زپ کرکے wp-content/plugins میں اپلوڈ کر دیں، پھر اپنے ورڈپریس ڈیش بورڈ میں جاکر مذکورہ پلگ ان فعال(Activate) کرلیں۔ تحریر میں جہاں کوڈ شامل کر نا ہو وہاں Codeموڈ میں جاکر کوڈ اسطرح لکھیں:
Aap ka code
Aap ka codeکی جگہ اپنا کوڈ لکھ لیں۔ class کو لینگوئیج کے مطابق رکھیے یعنی اگر آپ سی ایس ایس کوڈ دکھانا چاہ رہے ہیں تو class=”css” لکھیں۔ پوری لینگویجز اور ان کے کی ورڈز کی فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔


بلاگر میں بھی ہو گا یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟