اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

WP-Gravatar

ہم نے اپنی پچھلی تحریر میں گریویٹرز کی مدد سے تبصروں میں اوتار ظاہر کرنے کا عمل بیان کیا تھا۔ لیکن اگر آپ بلاگ لکھتے ہیں اور آپ کے بلاگ پر تبصروں کے خانے میں گریویٹرز دکھانے کی سہولت موجود نہیں تو۔۔۔۔؟ پریشانی کی بات نہیں۔ آپ یہ کام آپ مینولی بھی کرسکتے ہیں اور ایک پلگ۔ان کی مدد سے بھی۔
پہلے ہم مینولی طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔
جس سانچہ (تھیم) میں آپ اوتار دکھانے کی سہولت شامل کرنا چاہتے ہیں، اس سانچہ کی comment.php فائل کھولیں۔﴿Dashboard/Design/Theme Editor﴾
اس فائل میں آپ کو جہاں یہ کوڈ نظر آئے:

1
<li <?php echo $oddcomment; ?>id="comment-<?php comment_ID() ?>">

عین اس کے بعد یہ کوڈ شامل کردیں:

1
<div class="avatar"><?php echo get_avatar( $comment, 32 ); ?></div>

اس کوڈ میں پہلے اوتار دکھانے کی کلاس بیان ہوئی ہے جو کہ اوتار کو صحیح جگہ دکھانے کے لیے ہے۔ اس کے بعد گریویٹر کا کوڈ ہے۔
میرے پاس ایک سانچہ میں اوتار ظاہر کرنے کے لیے سی ایس ایس اس طرح ڈیفائن کی گئی ہے:

1
2
3
4
5
6
7
8
.avatar {
border:1px solid #bbb;
margin:0px 10px 0px 0px;
float: left;
padding:2px;
width:55px;
height:55px;
}

آپ اپنے سانچہ کے لحاظ سے اس میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ طریقہ پیچیدہ لگے تو گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ اس کام کو بے حد آسان بنانے کے لیے ہمارے پاس گریویٹرز پلگ ان موجود ہے۔
گریویٹر پلگ ان ڈاؤن لوڈ کریں۔
یہ پلگ۔ان اپنے بلاگ کی پلگ۔ان ڈائریکٹری ﴿wwwroot/wp-content/plugin﴾ میں اپ۔لوڈ کریں اور بلاگ پر لاگ۔ان ہوکر ڈیش بورڈ سے پلگ۔ان صفحہ پر جائیں جہاں سے آپ اسے ایکٹیویٹ کرسکیں گے۔
پلگ۔ان ایکٹیویٹ کرنے کے بعد ڈیش بورڈ ہی پر گریویٹر کا نام نظر آنے لگے گا۔

گریویٹر کے صفحہ پر جائیں۔ یہاں نظر آنے والے آپشنز میں سے چند اہم کی بابت میں آپ کو بتادیتا ہوں۔

اس صفحہ پر سب سے پہلا آپشن یہ ہے کہ کیا آپ تبصروں میں گریویٹر استعمال کرنا چاہتے ہیں ﴿یعنی کیا تبصروں میں مبصر کا گریویٹر والا اوتار ظاہر کرنا چاہتے ہیں﴾؟ اگر ہاں تو چیک لگادیجیے۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ کیا آپ تبصروں میں اوپن ایویٹر ظاہر کرنا چاہتے ہیں؟ اوپن ایویٹر بھی گریویٹر ہی کی جیسی ایک سروس ہے۔

تیسرا آپشن یہ ہے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بلاگ پر تبصرہ کرنے والوں کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ اس بلاگ پر گریویٹر ظاہر ہوتا ہے؟

چوتھا آپشن مائی بلاگ لاگ ایویٹر ظاہر کرنے کے بارے میں ہے۔ مائی بلاگ لاگ بھی گریویٹر اور اوپن ایویٹر کی طرح یاہو کی سروس ہے۔

پانچواں آپشن یہ سہولت دیتا ہے کہ اگر ہم گریویٹر کے بجائے تبصرہ نگار کے بلاگ کا favicon ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو گریویٹر کے بجائے اس کی سائٹ کا فیویکون ظاہر ہوگا۔ اگر مبصر کی کوئی سائٹ نہیں یا اس کی سائٹ پر فیویکون موجود نہیں تو پھر گریویٹر ہی ظاہر ہوگا۔

اس سے نیچے والی سطور ہمیں یہ بتارہی ہیں کہ اگر کوئی تبصرہ نگار گریویٹر پر رجسٹر نہیں تو تبصرے کے خانے میں گریویٹر کی جگہ ایک سادہ سی تصویر دیکھادی جائے۔ ہم ڈیفالٹ تصویر کو بدل بھی سکتے ہیں۔

اس کے بعد ہمارے سامنے جو آپشنز ہیں ان میں پہلا یہ ہے کہ اگر ہم اپنی ہر تحریر کے ساتھ اپنا گریویٹر ظاہر کرنا چاہتے ہوں تو یہاں چیک لگادیں۔ یوں ہر تحریر کے شروع میں بائیں طرف مصنف کا گریویٹر ظاہر ہوگا۔

اس کے بعد گریویٹر ظاہر کرنے کے لیے سی ایس ایس درج ہے۔اگر آپ سی ایس ایس سے ناواقف ہیں تو اس سے چھیڑ چھاڑ غیر ضروری ہے۔

اس صفحہ پر اور بھی چند آپشنز ہیں جنہیں آپ باآسانی پرکھ سکتے ہیں۔ ہم نے اس تحریر میں گریویٹر پلگ۔ان کے صرف بنیادی اور ضروری آپشنز کا جائزہ لیا ہے۔

ٹیگ: ، ، ، ،

5 تبصرے

  1. اگلا سبق کوئی اور دینا تھا آپ نے استاد جی :cry:

  2. پیارے شاگرد! :-) تحریر کی آخری تصویر کے بعد یہ سطر تو پڑھیے گا:

    اس کے بعد ہمارے سامنے جو آپشنز ہیں ان میں پہلا یہ ہے کہ اگر ہم اپنی ہر تحریر کے ساتھ اپنا گریویٹر ظاہر کرنا چاہتے ہوں تو یہاں چیک لگادیں۔ یوں ہر تحریر کے شروع میں بائیں طرف مصنف کا گریویٹر ظاہر ہوگا۔

    کیا یہی وہ چیز نہیں ہے جس کی آپ کو تلاش تھی؟ ہر تحریر کے شروع میں مصنف کا اوتار ظاہر ہوگا جو بلاگ کے مصنفین میں امتیاز بھی کرے گا اور ڈراپ کیپس کا لشکارا بھی۔ :)

  3. آہو آہو یہی تھا ۔ دوبارہ غلطی معاف :up:
    اب ذرا اگلی پوسٹ میں فیڈ برنر کا استعمال بھی بتا دیں

  4. بہت خوب ۔
    نئے بلاگرز کے لیے بہت زبردست معلومات ہیں۔شکریہ

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔