اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

اب کے ڈیش بورڈ کے رنگ بدلیں

چاہے آپ کے قارئین کو آپ کی موجودہ بلاگ تھیم لاکھ پسند ہو لیکن ہوگا یہی کہ آپکو کوئی نئی تھیم پسند آئی اور آپ نے دھڑلے سے اپنی بلاگ تھیم تبدیل کر لی۔ مزے کی بات یہ کہ آپ اپنے بلاگ کے مالک ہونے کی صورت میں 50 فیصد یا اس سے بھی زیادہ دفعہ اپنے بلاگ کا پس دید(Backend) المعروف ڈیش بورڈ دیکھتے ہیں لیکن کبھی آپکو اس کے رنگ و انداز بدلنے کا خیال نہیں آیا۔ سو اب کے اپنے بلاگ کو کوئی نئے رنگوں سے مزین تھیم بدلنے کی بجائے کیوں نہ ڈیش بورڈ کی خوبصورتی کا سامان کیا جائے؟ گو یہاں آپکے پاس بلاگ سانچوں کی طرح ہزاروں میں سے انتخاب کی سہولت نہیں لیکن ہم آپ کو چند ایک ڈیش بورڈ سانچوں کے بارے میں بتائیں گے، شاید آپکو کوئی پسند آ جائے۔
پہلی بات تو یہ کہ نوٹ کریں کہ ڈیش بورڈ کے سانچے تھیمز کی شکل میں نہیں بلکہ پلگ ان کی شکل میں ہوتے ہیں۔
اس لئے آپکو انہیں پلگ ان فولڈر میں رکھ کر فعال کرکے استعمال کرنا ہوگا۔ زیل میں چند سانچے حاضر ہیں۔
1۔FluencyAdmin
Fluency Admin
میرا پسندیدہ ترین، کالے رنگ لیے یہ سانچہ یہاں سے اتارا جا سکتا ہے۔

2۔WP Tiger Administration
Tiger Admin
ایپل او ایس ایکس ٹائیگر سے متاثر یہ سانچہ آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

3۔WordPress NiceAdmin
Nice Admin
ورڈپریس ڈاٹ کام کے مواجے(Interface) سے ملتی جلتی یہ ڈیش بورڈ تھیم یہاں سے حاصل کریں۔

4-Shuttle
Shuttle Admin Theme
ورڈپریس کے سابقہ(ابھی بھی اختیاری طور پر دستیاب) تھیم سے ملتا جلتا یہ سانچہ یہاں سے حاصل کریں۔

5۔ Afd Wordpress Admin
AFD Admin Theme
سادہ لوگوں کیلیے سادہ رنگوں سے مزین ایک ڈیش بورڈ سانچہ۔ یہاں سے حاصل کریں۔

ٹیگ: ، ،

11 تبصرے

  1. دوسرے والا ٹھیک ہے
    اج فیر اسی نا پریشن پے کرنے آں استاد جی

  2. بہت خوب ساجد بھائی! مجھے تو پہلا والا بہت پسند آیا ہے۔ ذرا تجربہ کرتا ہوں :)

  3. بہت زبردست جناب۔ شکریہ

  4. API key کیا ہوتی ہے اور کس طرح حاصل کی جاتی ہے؟

  5. میری ورڈ پریس فائل کا امپورٹ سائز 2 ایم بی سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ میں فائل امپورٹ کرتا ہوں تو ورڈ پرس کہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ سائز 2 ایم بھی ہونا چاہئے، اسکا کوئی علاج یا ورک اراؤنڈ پلیز ؟

  6. ڈفر اس کا ایک حل تو یہ ہو سکتا ہے بجائے اس قسم ایکسپورٹ اور ری سٹور کے سی پینل میں جا کر پی ایچ پی مائی ایڈمن سے مکمل ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنا کر ری سٹور کریں۔ لیکن پہلے آپ یہ بتائیں کہ آپ دو مختلف یو آر ایلز میں ایکسپورٹ امپورٹ کرینگے یا اپنی ہی سائٹ پر؟

  7. فرحان API یعنی Application Programming Interface پروگرامنگ کی اصطلاح میں ایسے فنکشنز، کلاسز، میتھڈز یا پروٹوکولز کا مجموعہ ہوتا ہے، جن کو ہم کسی ایک پروگرام میں رہتے ہوئے اصل پروگرام سے حاصل کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں ہم دوسرے پروگرام کے فیچر اپنے پروگرام میں بروئے کار لا سکتے ہیں، لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ اصل پروگرام کا مالک ان فیچرز تک آپکو رسائی دے۔ ان فیچرز تک محفوظ رسائی کیلیے API Key درکار ہوتی ہے تاکہ ہر ایرا غیرا دخل انداز نہ ہو۔ API Key پاس ورڈ کیطرح کام کرتی ہے تاکہ آپ اور اصل پروگرام کا مالک دونوں محفوظ رہیں۔ جہانتک API Key حاصل کرنے کا تعلق ہے، یہ آپکو مذکورہ پروگرام کے مالک یا کمپنی کی ویب سائٹ یا ای میل یا سیکیور لاگ ان غرض جو بھی طریقہ انہوں نے رکھا ہو، سے حاصل کر سکتے ہیں۔
    گمان ہے کہ آپ ورڈپریس API Key کی بات کر رہے ہیں۔ اس کے لیے آپ ورڈپریس ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنائیں اور اپنے پروفائل کے صفحہ پر جا کر حاصل کر لیں۔ شکریہ

  8. میں احتیاطاً بیک اپ لیتا ہوں اور اپنے لوکل سرور پر ریسٹور کرتا ہوں وہیں پر دیکھا کہ فائل کا سائز 2 ایم بی سے بڑا نہیں ہو سکتا۔

  9. Bloggerکی مدد کرنے والا کوئی نہیں؟

ٹریک بیک

  1. اردو ماسٹر » Blog Archive » مسائل کا حل-پہلی قسط
  2. اردو ماسٹر » Blog Archive » ورڈپریس 2.7 ایک شاہکار

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔