اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

تحریر کا ربط

آج ہم بلاگ پر لکھی جانے والی اردو تحریر کا یو آر ایل بہتر بنانے کا طریقہ جانیں گے۔ جب ہم بلاگ پر کسی تحریر کا عنوان اردو میں لکھتے ہیں تو اس کے نیچے ہی اس تحریر کا لنک ظاہر ہوجاتا ہے۔ مثال دیکھیں:

یہ عجیب و غریب زبان لکھی ہوئی ہے جس کا کوئی مطلب سمجھ نہیں آتا۔ یہ تحریر پوسٹ کرنے کے بعد جب آپ اس تحریر کو بلاگ پر دیکھیں گے تو براؤزر میں ویب ایڈریس یوں نظر آرہا ہوگا۔

لیکن جب ہم یہ لنک کسی ایڈیٹر میں کاپی کرنا چاہیں گے یا کسی اور جگہ اس کا ربط شامل کرنے کے لیے یہ یو آر ایل کاپی کریں گے تو ہمیں یہ کچھ یوں نظر آئے گا:

اسے مختصر اور پڑھنے کے قابل بنانے کے لیے ضروری ہے کہ جب ہم تحریر لکھیں تو ساتھ ہی پرمالنک بھی اپڈیٹ کریں:

تحریر کا عنوان دینے کے بعد جب پرمالنک ظاہر ہو تو ایڈیٹ پر کلک کریں۔


یہاں آپ اردو عنوان کا مناسب انگریزی ترجمہ یا رومن ہی میں لکھ دیں اور محفوظ کرلیں۔ یاد رکھیں کہ بڑے حروف لکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، خالی جگہ بھی مت چھوڑیں۔ اب آپ کا یو آر ایل پڑھنے کے قابل بن جائے گا۔

ٹیگ:

1 تبصرہ

  1. بہت اعلٰی عمار۔ یہ بہت مفید ٹپ ہے نئے بلاگرز کے لیے۔

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔