اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

گوگل اینالیٹکس

کیا آپ گوگل اینالیٹکس کے بارے میں جانتے ہیں؟ اگر نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں، آج کے مختصر سے مضمون میں جان جائیں گے۔

گوگل اینالیٹکس، گوگل کی سروس ہے۔ اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو سائن۔اپ کرنا پڑے گا جو کہ بالکل مفت ہے۔ اگر آپ کے پاس گوگل کا اکاونٹ ہے تو گوگل اینالیٹکس پر اسی کی معلومات فراہم کرکے پہلے سائن۔ان ہوجائیں۔۔۔ اس کے بعد سامنے آنے والے صفحہ پر صرف ایک کلک کے ذریعہ آپ اس سروس کے لیے سائن۔اپ ہوجائیں گے۔

ایگریمنٹ وغیرہ سے متفق ہونے کے بعد آپ کو ایک کوڈ دیا جائے گا۔۔۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ اس کوڈ کو اپنی ویب سائٹ کے پہلے صفحہ (عام طور سے انڈیکس پیج) پر چسپاں کردیں۔ بلاگرز اس کوڈ کو اپنی تھیم کے فوٹر میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اگلے ہی دن سے آپ کو گوگل اینالیٹکس پر اپنی ویب سائٹ کے بارے میں رپورٹ ملنا شروع ہوجائے گی۔

یہ آپ کی ویب سائٹ کے صارفین کا تفصیلی ریکارڈ رکھتی ہے۔کتنے صارفین آئے؟ کس ملک سے کتنے آئے؟ ان کے پاس ویب براؤزر کون سا تھا؟ ان کا آپریٹنگ سسٹم کون سا تھا؟ ان کی اسکرین ریزولیشن اور اسکرین کلرز کتنے تھے؟ ان کے براؤزر میں جاوا اور فلیش فعال تھا یا نہیں؟ انہوں نے آپ کی ویب پر کتنی دیر قیام کیا؟ وغیرہ وغیرہ۔۔۔

کچھ اسکرین شاٹس دیکھئے۔۔۔
Map Overlay


Map Overlay نقشہ میں ان ممالک کو ظاہر کررہا ہے جہاں سے آپ کی سائٹ کو دیکھا گیا۔ آپ اپنا ماوس کرسر جس جگہ لے کر جائیں گے، ایک چھوٹے سے دریچہ میں اس مقام کا نام اور وہاں سے آنے والے صارفین کی تعداد ظاہر ہوجائے گی۔

Browsers


یہ چارٹ ظاہر کررہا ہے کہ صارفین کون سا ویب براؤزر استعمال کررہے ہیں۔۔۔!

ایسے ہی بائیں جانب آپ کو بہت سے مفید روابط نظر آئیں گے۔۔۔

ان سب کا فائدہ؟؟؟ تو فائدہ یہ ہے کہ ان اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے آپ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کی سائٹ کے زیادہ تر صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کررہے ہیں تو آپ کو چاہئے کہ اپنی سائٹ بناتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کیونکہ فائر فوکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کا نتیجہ یکساں نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ صارفین کی زیادہ تعداد کے پاس فلیش یا جاوا فعال نہیں ہے تو بہتر ہوگا کہ آپ سائٹ پر فلیش یا جاوا کے استعمال سے گریز کریں۔ اسی حساب سے اسکرین ریزولیشن بھی کافی اہمیت رکھتی ہے۔ امید ہے کہ آپ گوگل اینالیٹکس کے تجزیے دیکھ کر اپنی سائٹ کو قارئین کے لیے زیادہ بہتر انداز میں پیش کرسکیں گے۔

ٹیگ: ، ، ، ، ،

4 تبصرے

  1. بہت اچھی چیز بتائی آپ نے۔۔۔ لیکن میرے خیال میں تھوڑی مزید تفصیل بتا دیں کہ فٹر میں کوڈ کاپی کرنے کے بعد اپنی ویب سائیٹ کا ریکارڈ گوگل کے کس لنک پر جا کر دیکھنا ہے اور کیسے دیکھنا ہے؟ کیونکہ مجھے مزید اکاؤنٹ بنانے کا گوگل کہہ رہا ہے۔ ہو سکتا ہے میں غلط پتے پر جا رہا ہوں اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ کچھ مزید تفصیل بتا دیں۔۔۔
    شکریہ

  2. کوڈ کو سائٹ کے انڈکس کی بجائے فٹر میں پیسٹ کرنا بہتر ہے تا کہ ٹریک بہتر طور پہ کیا جا سکے۔
    آپ اردو میں یہ سب معالومات فراھم کر کے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، اس کو جاری رکھنا۔ :wel:

  3. :dxx: بہت خوب

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔