اردو ماسٹر اور اردو ٹیکنالوجی بلاگ کا نکاح
گئے سال کی بات ہے کہ میں نے اپنا اولین بلاگ “اردو ٹیکنالوجی بلاگ” کو اردو ماسٹر کے اجراء پر خیرباد کہہ دیا تھا۔ تاہم اب بھی کافی سارے صارف اس سائٹ پر آتے تھے۔ میں نے مذکورہ بلاگ کی تمام تحریریں اور تبصرے اردو ماسٹر پر درآمد کر لیے ہیں۔ جن لوگوں نے میری پرانے بلاگ کے لنکس اپنی سائٹس اور تحریروں پر لگائے تھے، ان سے معذرت۔ میری پرانی تحریریں آپ تلاش کے خانے یا متعلقہ زمرے سے آسانی سے ڈھونڈ سکیں گے۔ تمام نئی پرانی تحریریں ایک جگہ ہونے سے مستقبل میں امید ہے سہولت رہیگی۔ شکریہ


اب آنے والے نئے بلاگ کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے بھی کچھ سوچنا شروع کریں
میرا مطلب ہے کوئی انشورنس پلان وغیرہ؟
چھوراے کہاں ہیں؟ نکاح کے بعد جو بانٹےجاتے ہیں
کوئی ایسا بندوبست کرو کہ پرانے روابط پر جانے والوں کو نئے روابط پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے یا کم از کم ایرر پیج میں نئے روابط کی نشاندہی کی جانی چاہیے۔
چلو یہ اچھا ہوا۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ نے اردو ماسٹر کو سنجیدگی سے چلانے کا سوچ لیا ہے
نکاح کی بہت مبارک ہو اب دیکھتے ہیں اس نکاح کا ثمر یعنی اولاد کی صورت میں اب کونسا نیا بلاگ آپ سامنے لاتے ہیں
لیں جی۔۔۔ اس نکاح کا تو مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب ہوا۔۔ میں آپ کا بلاگ ڈھونڈ ڈھونڈ کر مر گئی اور آخر تنگ آ کر گوگل کیا تو پتہ چلا کہ اس کا تو نکاح ہو گیا ہے۔
کوئی مجھے یہ بتائے گا کہ یہ نکاح آخر پڑھایا کس نے ہے؟
نکاح کے چھوہارے کدھر ہیں؟
مبارک ہو