اردو ماسٹر

تکنیکی تعلیم کا مرکز

واوین کا مسئلہ اور حل

اردو میں بلاگ پر تحریر لکھتے ہوئے اکثر کی بورڈ کی مناسب سیٹنگز نہ ہونے کیوجہ سے واوین اُلٹے لکھے جاتے ہیں۔ اگر لکھتے ہوئے آپ تاہوما جیسا فونٹ استعمال کر رہے ہوں تو پتہ بھی نہیں چلتا کہ واوین صحیح ڈلے ہیں۔ اس کے علاوہ واوین کا استعمال کمپیوٹر کی تقریباً تمام لینگویجز میں کسی نہ کسی صورت موجود ہے، اور اگر آپ کسی لینگویج کا کوڈ اپنے بلاگ پر غلط واوین سمیت رکھیں تو محرم و مجرم کے فرق سے صارف کا کوڈ چلنے سے انکار کر دیگا۔ واوین دو قسم کے ہوتے ہیں، مڑے ہوئے اور ترچھے۔ مڑے ہوئی واوین اگر کسی کوڈ میں ڈال دئیے جائیے تو وہ اسے چلانے سے انکاری ہو جاتا ہے۔
ورڈپریس میں اس سردرد کا حل بہت آسان ہے۔ بس آپ نے اتنا کرنا ہے کہ اپنی تھیم فولڈر میں functions.php نامی فائل تلاش کرنی ہے اور اگر نہیں ہے تو خود سے بنا لیں اور اسمیں یہ ایک لائن کا کوڈ ڈال دیں:

<?php remove_filter('the_content', 'wptexturize'); ?>

فائل محفوظ کر کے اپنے سرور پر اپلوڈ کر لیں، اُمید ہے یہ مسئلہ اب آپکو تنگ نہیں کریگا۔ اوپر دیا گیا کوڈ اس مسئلہ اور حل کی وضاحت کیلیے کافی ہے۔ مزید تقابل کیلیے یہ دو تصاویر ملاحظہ کریں۔
quotes problem
واضح‌رہے کہ یہ ہیک صرف آپکی تحریر کا حصہ ہی اس جھنجھٹ سے آزاد کریگا۔ تبصروں‌ میں‌ پرانی روش برقرار رہیگی۔
بشکریہ

ٹیگ:

2 تبصرے

  1. واوین کا مسئلہ اوپن پیڈ کے بگ کی وجہ سےہے۔ جے کویری کے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں سنگل اور ڈبل کوٹس کی میپنگ درست کام کر رہی ہے۔ میں اسی ایڈیٹر کمپوننٹ پر مبنی ورڈپریس کا نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان ریلیز کرنے والا ہوں۔

  2. کوڈ ڈالنے کے باوجود واوین کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا.

آپ بھی اپنا تبصرہ کیجیے۔