Options کے صفحے پر Forbidden page ایرر سے نمٹیں
کچھ دن پہلے ایک بلاگ نئے سرور پر منتقل کرنے کے بعد جب بھی آپشن کے صفحہ پر جنرل سیٹنگز(General Settings) میں کوئی تبدیلی کر کے محفوظ کرنے کی کوشش کرتا تو اگلے صفحے پر Forbidden Page کا ایرر آجاتا اور سیٹنگز بھی محفوظ نہ ہو پاتیں. تلاش بسیار کے بعد اس کا ایک حل معلوم ہوا جو آزمانے پر یہ ایرر آنا بند ہو گیا. اگر آپ کےپاس بھی یہی مسئلہ آرہا ہے تو اپنی .htaccess فائل کھولیں اور اسمیں مندرجہ زیل لائنوں کا اضافہ کریں:
1 2 | SecFilterEngine Off SecFilterScanPOST Off |
امید ہے آئندہ یہ ایرر تنگ نہیں کریگا.


سر جی ایک بات یہ بھی بتا دیں کہ میری شیڈولڈ پوسٹ کیوں وقت پر پبلش نہیںہوتی۔ وقت جیسے ہی آتا ہے اسکا سٹیٹس بدلتا رہتا ہے، 2 منٹ بعد، دس منٹ بعد، 12 گھنٹے بعد ۔۔۔
ساجد، ٹرائی کیا تھا۔یہ لائنیں شامل کرنے کے بعد کچھ دن تو ٹھیک رہتا ہے، لیکن کچھ دن بعد ایرر دوبارہ آ جاتا ہے۔ اور دوبارہ سے ان لائنز کو شامل کرنا پڑتا ہے۔ اس کا کوئی حل?
ڈفر:
جیسے ہی مجھے اس کا حل معلوم ہوا آپکے گوش گزار دونگا۔
ماوراء:
کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ پرانا ورژن جب اپگریڈ کرتی ہیں تو دوبارہ سے ایرر شروع ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں تو ظاہر ہے کہ .htaccess اوور رائٹ ہو جاتی ہے۔
ڈفر لگتا ہے آپ ورڈ پریس کا 2.6 یا اور نچلا ورزن استعمال کر رہے ہیں . اور ذرا شیڈیول ورڈپریس کی گھڑی سے لگایا کریں نا کہ اپنی گھڑی سے اسکا آسان طریقہ . داھنی طرف ورڈ کاؤنٹر کے پاس جو وقت دیکھے اسی اصل وقت تصور کریں امید ہے مسلہ حل ھو جائیگا پھربھی اگرنہ ھو تو آپ بتائیں
جناب wp-print پلگ ان کام کیوں نہیں کرتا ہے بہت مرتبہ کوشش کی مگر صاف انکار کراتا ہے کیا بات ہے؟؟؟؟
حضور اعلیٰ! نئے بلاگ کی سیٹنگ کے موقع پر اسی ایرر نے تنگ کیا۔۔۔۔۔ مسئلہ حل ہونے کے بعد اس ربط کا پتہ چلا۔ بہت شکریہ شیئر کرنے کے لیے
عماد: دیر سے جواب کیلیے معذرت!
چونکہ پلگ ان ہم نے نہیں بنایا اسلئے ہم مدد کرنے سے قاصر ہیں۔ آپکے ڈیش بورڈ کے پلگ ان والے صفحے پر پلگ ان کے نام پر کلک کرنے سے آپ اس کے ڈیولپر کے صفحہ پر پہنچ جائینگے وہاں جا کے اپنا مسئلہ بتائیں۔ عین ممکن ہے کہ آپ کے پاس موجود ورڈپریس کا ورژن اسے چلانے سے قاصر ہو۔
thanks for great post