ورڈ پریس8
اور لیجیے، ورڈپریس کا تازہ ترین ورژن8 بھی سامنے آگیا۔ ورژن6 سے ورڈپریس میں بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوئیں۔ انٹرفیس چینج ہوا، ڈھال اور ساخت میں تبدیلیاں آئیں اور ورڈپریس ایک نئی صورت میں مزید کئی اضافی سہولتوں کے ساتھ سامنے آیا۔

ورڈپریس 2٫7 میں تبدیلیوں کے بعد ڈیش بورڈ کا ایک عکس
حالیہ ورڈپریس ورژن8 کے ڈیش بورڈ کی تھیم میں تو کوئی خاص تبدیلیاں وقوع پذیر نہیں ہوئی ہیں لیکن نئے آپشنز دیکھنے والے ہیں۔ جیسے ورڈپریس7 میں میرے پاس کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ڈیش بورڈ کا منظر یہ تھا:
اب اسکرین آپشن میں کچھ اضافے سامنے آئے ہیں جیسا کہ ڈیش بورڈ میں کالمز کے اضافے کا:

یوں اگر میں دو کے بجائے ڈیش بورڈ کو تین کالمی کرلوں تو مزید چیزیں بھی شامل کرسکتا ہوں جیسے کہ میرے بلاگ کا نیا ڈیش بورڈ:

چلیں، ڈیش بورڈ سے ذرا آگے چلتے ہیں اور Appearance پر آتے ہیں۔ سانچے (themes) شامل کرنے کے لیے تو اب کسی پلگ۔ان کی ضرورت نہیں رہی کیوں کہ پچھلے ورژن ہی سے ورڈپریس میں از خود سانچے اور پلگ۔انز شامل کرنے کی سہولت دے دی گئی تھی۔ تھیم ایڈیٹر میں جھانکتے ہیں:

واؤووو۔۔۔ یہاں تو سانچے میں تبدیلیاں کرنے والوں کے مزے آگئے۔ تھیم ایڈیٹر میں ساتھ لائن نمبرز بھی ظاہر ہورہے ہیں اور کوڈ بھی مختلف رنگوں سے نمایاں ہے۔
اسی طرح اگر سانچے کی پی۔ایچ۔پی فائل دیکھیں تو اس میں استعمال ہونے والے تمام پی۔ایچ۔پی فنکشنز ایڈیٹر کے نیچے ہی ظاہر ہورہے ہوتے ہیں جیسے:

یہ ایک مختصر سا جائزہ ہے ورڈپریس کے حالیہ ورژن کا۔ اپنا بلاگ اپ۔ڈیٹ کریں اور لطف اندوز ہوں۔


بھائی صاحب بتانا پسند کریں گے یہ ٹیگیاں کیسے لگاتے ہیں جزاک اللہ
کامی کیا آپکی مراد ٹیگز لگانے سے ہے؟ اگر ہاں تو کیا آپ پوسٹ کو ٹیگ لگانے کا پوچھ رہے ہیں یا تھیم میں ٹیگز کو ظاہر کرنے کے متعلق؟
ساجد بھیا جس طرح آپ کے بلاگ پر ٹیگز ہیں اسی طرح دونوں کی وضاحت کر دیں تو خوب ہو گا اگر ایسا ہو گیا تو میں مذید آپ کا دماغ چاٹوں گا ۔ میں نے اپنے بھائی کا بلاگ شروع کروایا ہے جس کا نام عبدالباسط ہے وہ بھی آپ سے جلد رابطہ کرے گا براہ کرم رہنمائی فرمائیں ۔شکریہ
میں ان شاء اللہ جلد اسکے متعلق تحریر لکھتا ہوں.
معزرت ایک مشکل میرے بلاگ کی جو ابھی ظاہر ہوئی ہے پرانے ورڈ پریس پر جب پوسٹ پبلش ہوتی تو اردو وینس اور اردو سیارہ پر ظاہر ہوتی تھی مگر جب سے ورڈ پریس اپ ڈیٹ ہوا ہے جیسا یہ ورڈپریس 8 ہے میری پوسٹ وینس اور سیارہ پر ظاہر نہیں ہوئی 24 گھنٹے گزر چکے ہیں یہ کیا چکر ہے کیا دوبارہ رجسٹر کروانا پڑے گا منتظر رہوں گا ۔شکریہ
اردو سیارہ اردو ویب کے منتظمین چلاتے ہیں، اسلئے اس بابت معلومات انہی سے کی جا سکتی ہیں.
اردو ماسٹر زندہ ہے ؟؟؟؟ ارے مبارک ہو اور نئی تھیم کے ساتھ واپسی۔ بہت ہی زبردست۔
ساجد بھائی! حالانکہ آپ کی مہربانی سے ورڈ پریس 2.8 پر اپ گریڈ تو ہو گیا ہے لیکن تھیم ایڈیٹر میں لائن نمبرز اور کوڈ کے رنگ نظر نہیں آ رہے۔ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ تھیم فائل writeable نہیں ہیں؟
اور ہاں! وہ اردو ماسٹر کی پرانی والی تھیم اب تو ڈاؤن لوڈ کے لیے فراہم کر دیں
Hello.
How are you?
this is site you can get all information about online Forex trading and Web hosting and Domain Hosting.
it is very helpful for you. Check this site you will get all information about business
http://www.daily-fx-news.blogspot.com
i hope you like this.
Hello.
How are you?
this is site you can download free 100% working softwares.
if you want any software send email to site administrator. administrator will give you your required softwares links.
http://www.xversions.blogspot.com
i hope you like this.